جماعت اسلامی کے اجتماع عام نے اسلام دشمن قوتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں،پروفیسرابراہیم

پیر 24 نومبر 2014 17:35

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور سیکرٹری جنرل شبیر احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام نے اسلام دشمن قوتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔لاکھوں مردوخواتین کی شرکت نے ثابت کر دیا کی پاکستانی عوام اس ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں اور اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان بن سکتا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا سے لاکھوں افراد کی اجتماع عام میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دن رات ایک کرکے اجتماع عام کو کامیاب بنانے پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ اسلام کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔مرد وخواتین کی اتنی بڑی تعداد کے سامنے اجتماع عام میں فراہم کی گئی سہولیات بھی کم پڑ گئیں لیکن انہوں نے انتہائی خندہ پیشانی اور صبر کے ساتھ تمام مشکلات برداشت کیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قافلوں کی اجتماع عام سے واپسی پر المرکز اسلامی سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا تھا،اسلامی نظام کی خاطرہی لاکھوں مسلمانوں نے جان،مال اور عزت و آبرو کی قربانیاں دیں لیکن بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد ملک پر بیوروکریسی کی مدد سے کرپٹ اشرافیہ کا قبضہ ہو گیا۔

یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے انگریزوں سے وفاداریوں کے صلے میں مراعات حاصل کی تھیں اور بڑی بڑی جاگیریں پائیں تھیں۔ان مٹھی بھر لوگوں نے پورے ملک کو یرغمال بنا لیا اور پاکستان کو اپنی حقیقی منزل اسلامی پاکستان سے دور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بدامنی کا شکار ہے اور عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ہر طرف ظلم کا دوردورہ ہے،ملک میں صنعتی پہیہ رک چکا ہے اور زمینیں بنجر ہو رہی ہیں۔

ملک کے تمام ادارے تباہی سے دوچار ہیں،وسائل سے بھر پور ملک ہونے کے باوجود اس کا بچہ بچہ مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو تحفظ دے کر اس کرپٹ نظام کو تسلسل دے رہی ہیں لیکن اس نظام کو مزید چلنے نہیں دیا جائے گا۔اجتماع عام میں لاکھوں افراد نے یہ عزم کیا ہے کہ ملک کو دوبارہ اپنی اصل کی طرف لوٹائیں گے،نئے سرے سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں گے۔

ہمارے مسائل کا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں کہ پوری قوم متحد ہو کر کرپٹ اشرافیہ کا مقابلہ کرے۔جماعت اسلامی ملک میں جمہوری طریقوں سے عوامی طاقت کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتی ہے اور عوام کے لئے اپنا انقلابی ایجنڈہ پیش کیا ہے۔ اس وقت جماعت اسلامی کے پاس ہی مخلص اوردیانتدار قیادت موجود ہے جو خود بھی عام لوگ ہیں اور عام آدی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔اجتماع عام میں اتنی کثیر تعداد میں شرکت سے لوگوں نے ثابت کر دیا وہ جماعت اسلامی کے ایجنڈے اسلامی پاکستان،خوشحال پاکستان سے متفق ہیں اور اس کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی