ایبولا وائرس کی روک تھام، ڈبلیو ایچ او کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

منگل 25 نومبر 2014 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے تاکہ ایبولا وائرس کو دور رکھنے کے حوالے سے حکومتی انتظامات کا جائزہ لے سکے۔ذرائع ابلا غ کے مطابق اپنے ایک ہفتے کے دورے کے دوران یہ ٹیم اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس سمیت دیگر داخلی مقامات جائے گی، جہاں وہ اس خطرناک وائرس سے متاثرہ شخص کی پاکستان آمد پر اس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لے گی۔

رواں سال کے شروع میں سامنے آنے والی وباء سے اب تک متعدد ممالک متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ گنی، لائبریا، مالی، سیریا لیون، اسپین، امریکا، نائیجریا اور سینیگال میں اٹھارہ نومبر تک اس کے 15 ہزار 350 مصدقہ، مشتبہ اور ممکنہ کیسز رپورٹ ہوئے جس کے باعث 5459 اموات ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس مرض کی روک تھام کے لیے سرگرم 585 طبی ورکرز بھی اس سے متاثر ہوئے جن میں سے 337 ہلاک ہوگئے۔

ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ مائیکل ٹوریس کے مطابق پانچ رکنی ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچی جبکہ مزید تین افراد منگل کو یہاں آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیم ممکنہ مریضوں اور ہسپتالوں کے تحفظ سمیت ایئرپورٹس اور دیگر داخلی مقامات پر وائرس کو ملک میں داخلے سے روکنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا تھا حکومت نے اس حوالے سے اقدامات کیے ہیں مگر ہماری ٹیم اس حوالے سے اپنائے جانے والے طریقہ کار کا تجزیہ کرے گی۔

وزارت قومی صحت سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عالمی ٹیم کے جائزے سے حکومتی تیاریوں میں موجود خلاء کو جاننے اور صحت کے محکموں کو اس وائرس کے کسی صورت پاکستان داخلے پر منصوبہ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔اس نے کہا "فضائی کمپنیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اگر کسی ایسے مسافر کو لے کر سفر کررہی ہیں جو ایبولا کی وباء سے متاثر ممالک میں سفر کرچکا ہو تو اس کے بارے میں ایئرپورٹس کو مطلع کیا جائے، یہ پروازیں لینڈنگ سے قبل اعلانات کریں گی اور ان مسافروں کو ہدایات دیں گی جو ایبولا کی وباء سے متاثرہ مغربی افریقی ممالک کا سفر کرچکے ہوں"۔

اس عہدیدار نے مزید بتایا کہ یہ واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ ایک طیارے کی آمد سے قبل طبی حکام کی ایک ٹیم ان مشتبہ مسافروں کا جائزہ لے گی "ان افراد کو اسکیننگ کے عمل سے گزارنے کے بعد ہی ان کے پتے اور رابطے کا نمبر لے کر ہی ایئرپورٹ سے جانے کی اجازت دی جائے گی

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی