عمران خان ڈھلتی عمر کے سبب گرتی صحت کے مسائل کا شکار ہیں توریاست کو مقابلے کی دھمکیاں دیکر نوجوانوں کو گمراہ نہ کریں،چوہدری عابد شیر علی

منگل 25 نومبر 2014 14:40

عمران خان ڈھلتی عمر کے سبب گرتی صحت کے مسائل کا شکار ہیں توریاست کو مقابلے کی دھمکیاں دیکر نوجوانوں کو گمراہ نہ کریں،چوہدری عابد شیر علی

راولپنڈی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 62 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اپنی ڈھلتی ہوئی عمر کے سبب گرتی صحت کے مسائل کا شکار ہیں توریاست کو مقابلے کی دھمکیاں دیکر نوجوانوں کو گمراہ نہ کریں اور نہ ہی لوگوں کو خوفزدہ کریں وگرنہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں خالی کرسیوں سے خطاب کرنا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نفرتیں اور کدورتیں پھیلانا چھوڑدیں اگرعمران خان اپنی ڈھلتی ہوئی عمر کے سبب گرتی صحت کے مسائل کا شکار ہیں تو عمران خان کی اس بیماری کا بہترین علاج ہے، امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی نئی تحقیق کے مطابق لوگوں سے خوشگوار موڈ میں گلے ملنا انسانی ہڈیوں اور پٹھوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جس کے باعث لوگ اپنے آپ کو جوان عمر محسوس کرتے ہیں، اس لئے عمران خان کو اقتدار کے لالچ کو ملکی مفاد میں قربان کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ اگر عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت عمران خان کو اب ملے ہیں تووہ 17 ماہ سے اب تک انصاف نہ ملنے کا واویلا کرکے عدالتوں کو کیوں بدنام کرتے رہے ہیں.

قوم کو بتایا جائے کہ وہ پہلے جھوٹ بولتے رہے ہیں یا اب جھوٹ بول رہے ہیں قوم ان کی کس بات پر یقین کرے اور کس بات پر یقین نہ کرے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ اپنی صحت پتلی کرنے کی بجائے فوری طور پر ملنے والے ثبوت لیکر عدلیہ سے رجوع کریں تاکہ انہیں انصاف ملنے میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو،چوہدری عابد شیر علی نے تربیلا ڈیم ،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،لاہور تا کراچی موٹروے،حویلیاں ایکسپریس وے اور میٹرو بس منصوبوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی اورمعاشی ترقی کے یہ منصوبے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کے بڑے کارناموں کا ایک عملی نمونہ ہیں،حکومت کے خلاف احتجاج کی وجہ سے ملکی سماجی، اقتصادی اورمعاشی ترقی کیلئے جاری منصوبوں اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کے مفادات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے نہ صرف عام آدمی کی زندگی متاثر ہوئی ہے بلکہ ان ترقیاتی منصوبوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے،انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں پائیدار، محفوظ، سستی اور ماحول دوست توانائی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے عملی اقدامات کے نتائج آ رہے ہیں اور ان کے فوائد عام لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔ آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے لوگوں کو قابل ذکر فائدہ پہنچے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی