کارکن جماعت کا اثاثہ ہیں‘ا ن کی عزت نفس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ حلقہ لچھراٹ میں بلا تخصیص تعمیروترقی کا عمل جاری ہے جملہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ‘تکمیل کے مراحل میں ہیں‘حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے‘پینے کے صاف پانی کی فراہمی،صحت کی سہولیات،تعلیمی اداروں کا قیام اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے

آزادکشمیر کے وزیر زراعت،لائیوسٹاک واطلاعات سید بازل علی نقوی کا ورکرز کنونشن سے خطاب

منگل 25 نومبر 2014 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) آزادکشمیر کے وزیر زراعت،لائیوسٹاک واطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ کارکن جماعت کا اثاثہ ہیں‘ا ن کی عزت نفس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ حلقہ لچھراٹ میں بلا تخصیص تعمیروترقی کا عمل جاری ہے جملہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ‘تکمیل کے مراحل میں ہیں‘حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے‘عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی،صحت کی سہولیات،تعلیمی اداروں کا قیام اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے۔

گزشتہ ادوار میں حلقہ کو مکمل طور پر نظر انداز رکھا گیا ۔مایوسیوں کا خاتمہ کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے حلقہ لچھراٹ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کنونشن سے وائس چیئرمین علماء ومشائخ صاحبزادہ فضل الرسول طاہر،حاجی غلام مصطفی،علی رضا،رفیق گورسی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی حلقہ لچھراٹ کے تعلیمی عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ مظفرآباد پیرچناسی روڈ کی پختگی وکشادگی کے منصوبے کی تکمیل سے جہاں بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا وہاں پر سیاحت کو بھی ترقی ملے گی۔ پیرچناسی کو سیاحوں کے لیے پرکشش بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعصب اور برادری ازم کی سیاست کو دفن کر دیا گیا ہے۔حلقہ میں بلا تخصیص تعمیروترقی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن آپس میں اتفاق واتحادسے رہیں اور پیپلز پارٹی کے پرچم کی سربلندی کے لیے کام کریں اور پیپلز پارٹی کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ سید بازل علی نقوی نے کہا کہ یونین کونسلز کی سطح پر عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے۔بیروزگاری کا خاتمہ اولین ترجیحی ہے۔انہوں نے کہا کہ سازشوں کے باوجود ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے۔

عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر ملے گا۔ بازل علی نقوی نے کہا کہ عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ٹارگٹ کے حصول کے لیے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔بازل علی نقوی نے کہا کہ آنے والے دو ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرلیں گے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی