1971میں ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ،طاہر القادری،

43سال بعدبعد آج میں نے غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کی ذمہ داری لی ہے، نواز زرداری اپنے جانوروں پر کروڑوں روپے سالانہ خرچ کر رہے ہیں جبکہ ملک بھر کی غریب عوام ادویات و پانی سے محروم ہیں،سربراہ عوامی تحریک کا دریا خان لکڑی منڈی میں مزدوروں سے خطاب

منگل 25 نومبر 2014 23:29

دریاخان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) 1971میں ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی۔

(جاری ہے)

43سال بعدبعد آج میں نے غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کی ذمہ داری لی ہے نواز زرداری اپنے جانوروں پر کروڑوں روپے سالانہ خرچ کر رہے ہیں جبکہ ملک بھر کی غریب عوام ادویات و پانی سے محروم ہیں ڈاکٹر طاہر القادری کا دریا خان لکڑی منڈی میں مزدوروں سے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے گذشتہ روز بھکر سے دلے والا دھرنا سے خطاب کیلئے جاتے ہوئے لکڑی منڈی کے ہزاروں مزدوروں سے خطاب کے دوران کہا کہ انہوں نے کہا پاکستان کی سب سے بڑی لکڑی منڈی دریا خان ہے لیکن بد قسمتی سے حکمرانوں کی نا اہلی کی بھینٹ چڑھ چکی ہے دیہاتوں سے منڈیوں میں لکڑی لانے کیلئے سڑکات نہیں ہیں مزدوروں کیلئے ڈسپنسری نہیں جبکہ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری اپنے کتوں گھوڑوں اور موروں پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں دریا خان منشیات فروشی کا سب سے بڑا گڑھ ہے یہاں کی سیاست غریبوں کی زمینوں پر قبضے اور تھانہ کچہری تک محدود ہے غریبوں کے چند پڑھے لکھے بچوں کو نوکریاں نہیں دی جاتیں علاج معالجہ اور پینے کا پانی ملک بھر کی عوام کو نہیں ملتا اس ملک میں غریب کو انصاف نہیں ملتا نہ ہی تھانوں میں اور نہ ہی حکمرانوں سے یہ جنگ میں لڑوں گا آپ کومیرا ساتھ دینا ہو گا اس ملک کے وڈیرے لٹیرے جن کی گردنوں میں سریا ہے اس کو توڑکر عوام کے قدموں میں ڈالوں گا سانحہ ماڈل ٹاؤں کے 14 شہیدوں کا انصاف نہ ہوا بھکر کے2شہیدوں کی ایف آئی آر تک درج نہ ہو سکی اس نظام کا خاتمہ اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ پی اے ٹی کے امیدوار کو 29نومبر کے روز کامیاب آپ کرائیں پھر تھانہ سٹی، صدردریا خان اور تھانہ دلے والا کی نگرانی میں خود کروں گا شیعہ سنی کے فتنہ میں نہیں پڑنا یہ جنگ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہے انہوں نے کہا کہ 29نومبر کے روز کارکن ڈٹ جائیں کسی الیکشن آفیسر کو دھاندلی کرنے کی جرات نہ ہو بیلٹ بکس بوگس بیلٹ پیپر ہو یا کوئی طاقتور اگر دھاندلی کسی بھی طریقے سے کرنا چاہے اس کو گریبان سے پکڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کر دیا جائے آخر پر ڈاکٹر طاہر القادری نے سرائیکی میں بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی