بغیر تیل کے ہر قسم کے پروٹین کھانے سے 165کلو وزن کم کیا ہے ‘ عدنان سمیع

بدھ 26 نومبر 2014 11:48

بغیر تیل کے ہر قسم کے پروٹین کھانے سے 165کلو وزن کم کیا ہے ‘ عدنان سمیع

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) دنیا کے سب سے تیز پیانو نواز ہونے کی شہرت رکھنے والے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ بغیر تیل کے ہر قسم کے پروٹین کھانے سے 165کلو وزن کم کیا ہے ۔ بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں عدنان نے موسیقی کے سفر، ازدواجی زندگی اور 165 کلو وزن کم کرنے کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے پر کھل کے بات کی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے 165 کلو وزن کم کیا ہے بہت لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ میں نے وزن ڈاکٹروں کے تعاون سے کم کیا ہے اور اس سے بھی کمال کی بات تو یہ ہے کہ بہت سے ڈاکٹر جنھیں میں جانتا بھی نہیں اس بات کا کریڈٹ لینے لگے ہیں اور ان میں سے بعض تو اس کا اشتہار بھی دینے لگے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے ایک ہائی پروٹین خوراک کے نظام کو اپنایا جس کے تحت میں ہر قسم کے پروٹین کھا سکتا تھا شرط صرف اتنی تھی کہ وہ بغیر تیل کے ہوں عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے بعد ان کی زندگی میں کئی تبدیلیاں آئیں جن میں ان کے لیے سب سے خوشگوار فلم کی پیشکش تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ وزن کم ہونے کے بعد بہت ساری ایسی چیزیں ہونے لگیں جس کا مجھے پہلے سے قطعی اندازہ نہیں تھا۔ ان میں سے ایک اداکاری کی پیشکش بھی تھی۔ میں نے یہ طے کیا تھا کہ میں وہی فلم کروں گا جو مجھے چیلنج کرے۔انھوں نے کہا کہ میں نے ایک سکرپٹ پسند کیا ہے اور 2015 کے شروع میں شاید یہ فلم فلور پر جائے گی۔ یہ ایک فن فلم ہوگی اور میرا کردار نان میوزیکل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ میں بھارت میں انتہائی خوشی اور محبت سے رہ رہا ہوں اور یہ حقیقت ہے کہ بھارت میں مجھے کبھی کوئی دقت نہیں ہوئی۔عدنان اپنی موجودہ شریک حیات رویا کی تعریف کرتے نہیں تھکتے زندگی میں ضرور میں نے ایک کام اچھا کیا ہوگا کہ اوپر والے نے مجھے اتنا بڑا انعام دیا ہے اور وہ ہے رویا۔ وہ ایک فرشتے کی طرح میری زندگی میں آئی اور جس انداز سے اس نے مجھے سمیٹا ہے وہ شاید کوئی اور نہ کر پاتا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی