اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او سجاد بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

بدھ 26 نومبر 2014 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او سجاد بخاری کو 302 قتل کے مقدمہ میں عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کرنے‘ عدالتی احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے‘ عدالت نے بدھ کے روز سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او سجاد بخاری کے روئیے کیخلاف ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو ذاتی طور پر طلب کیا۔

بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں 302 قتل کے مقدمہ میں ملزم طاہر نامی شخص ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان جہانگیر خان جدون عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

جسٹس نورالحق این قریشی نے سماعت کے دوران سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ عدالت نے 302 قتل کے مقدمہ میں تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او کو متعدد مرتبہ نوٹس جاری کئے لیکن وہ عدالت میں پیش ہورہے ہیں اور نہ ہی ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار سجاد بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو فوری طور پر عدالت میں سجاد بخاری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ سماعت کے دوران ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس موصول نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکا۔

جسٹس نورالحق این قریشی نے کہا کہ اگر آپ اپنے دفتر کو ٹھیک نہیں کرسکتے تو عہدے پر رہنے کا آپ کا کوئی حق نہیں بنتا۔ کیا آپ اپنے ماتحت افسران کو ٹھیک نہیں کرسکتے۔ ایس ایس پی نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹسز دفتر میں موصول ہوئے جبکہ کلرک نے آگاہ نہیں کیا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایس ایچ او کا کلرک کار خاص ہوتا ہے۔

ایس ایچ او کی مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتا لہٰذا پولیس افسران کو اپنا رویہ ٹھیک کرنا چاہئے۔ ایس ایچ او تھانہ شالیمار سجاد بخاری نے عدالت میں اپنے سینئر افسر ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کے سامنے عدالت سے کی گئی کوتاہی پر معافی طلب کی جس پر عدالت نے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات واپس لیتے ہوئے معافی تسلیم کرلی اور ایس ایس پی اسلام آباد نے بھی عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ اس قسم کا معاملہ عدالت میں نہیں جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی