- Home
- Health
- Health News
- لاہور ایئرپورٹ پر ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقے سے آنیوالے 4مسافروں کو روک لیا گیا
لاہور ایئرپورٹ پر ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقے سے آنیوالے 4مسافروں کو روک لیا گیا
بدھ 26 نومبر 2014 13:32
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام نے ایبولا وائرس سے متاثرہ علاقے سے آنیوالے چارمسافروں کو روک کر محکمہ صحت کے حوالے کردیا ۔عالمی ادارہ صحت کا سات رکنی وفد بھی پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا جو ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے ایس او پیزپر عملدرآمد کا جائز ہ لے گا۔بتایا گیا ہے کہ لندن سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 758 سے آنے والے نعیم، بشری، عمائمہ اور تہمیدہ نامی 4 مسافروں کو ایف آئی اے حکام نے ایئرپورٹ پر روک لیا، چاروں مسافر افریقی ملک سیرالیون میں ایبولا سے متاثرہ علاقے میں گزشتہ 10 برس سے مقیم تھے۔
ایف آئی اے نے چاروں مسافروں کو محکمہ صحت پنجاب کے حوالے کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق چاروں افراد کی سکریننگ کی جائے گی جسکے بعد انہیں کلیئرنس دیں گے ۔(جاری ہے)
دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کا سات رکنی وفد بھی پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا ہے جس نے وزیر اعلیٰ کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت سے ملاقات کی ۔ بتایا گیا ہے کہ وفد ائیر پورٹ ‘ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انجینئرنگ ہیلتھ ‘ سروسز ہسپتال اور دیگر اداروں کا بھی دوروں کے علاوہ صحت سے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
عالمی ادارہ صحت کا وفد ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گا۔واضح رہے کہ افریقہ میں ایبولا کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کے بھی اس کے پھیلا ؤکو روکنے کے لئے ہوائی اڈوں پر ان ممالک سے آنے والے مسافروں کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔جبکہ دو روز قبل ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض کی ہلاکت سے بھی خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر
صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق