کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے ،صو بائی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے دو کمیٹیاں قائم کردی ،

پولیو ٹیم پر حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے، دہشت گردوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرینگے، ذمہ دار افراد کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دی جائیگی، دہشتگردی پھیلانے والوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، میر سرفراز بگٹی ‘ میر رحمت صالح بلوچ ،خالد لانگو کی مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 26 نومبر 2014 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد صو بائی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے دو کمیٹیاں قائم کردی جاں بحق ہونے والے پولیو ورکرز کے ورثاء کو دس دس لاکھ روپے اور زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے کی حکومتی امداد فراہم کی جائیگی کوئٹہ میں صو بائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ‘ وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ اور مشیر خزانہ خالد لانگو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی بائی پاس میں پولیو ٹیم پر حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے حکومت نے اس سلسلے میں سی سی پی او اور ڈی ایچ او کوئٹہ کی سربراہی میں دو کمیٹیاں بنا کر رپورٹ 24گھنٹے میں اپنی تحقیقات سے صو بائی حکومت کا آگاہ کریگی سیکورٹی اور دیگر حوالے سے جو بھی غفلت ہوئی ان کو بھی معاف نہیں کرینگے بلو چستان سے دہشتگردی کی خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ غلط سو چ رکھنے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں وزیر داخلہ بلو چستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلو چستان وارزون میں واقع ہے اس لئے پولیو کی ٹیموں پر حملوں سمیت متعدد تھرٹ موجود ہے جن کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرینگے پولیو ٹیموں کو سو فیصد سیکورٹی فراہم کی جائیگی واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جو بھی ذمہ دار ہوا ایسے قرارواقعی سزادی جائیگی میڈیا نے بروقت نشاندہی کرکے حکومت کی مدد کی مرنے والے پولیو ورکرز کے خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور کسی کو بھی تنہاء نہیں چھوڑا جائیگا پولیو ورکرز کی گھروں پر بھی جا کر صو بائی وزراء نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے دہشتگردی پھیلانے والوں کی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہیں اس موقع پروزیر صحت نے کہا کہ پولیو رضا کاروں کے بائیکاٹ علم نہیں اور نہ ہی اس بارے میں اسی کوئی بات سامنے آئی ہے پولیو مہم کل سے باقاعدہ متاثرہ علاقوں میں جاری رہی گی غلط فتوؤں کے ذریعے انتشار پھیلانے والے بلو چستان کے عوام کو پہلے بھی استعمال کرتے رہے ہیں اور اب بھی ان کی یہی عزائم ہے لیکن اس غلط سوچ کو عوام میں شعور بیدا رکرکے ختم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی سے متعلق بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سے قبل بھی اقدامات کئے گئے تھے لیکن واقعہ پولیو ٹیموں کی روانگی سے قبل رضا کاروں کی گاڑی پر فائرنگ کرنے سے ہوا جس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں محکمہ صحت کی جانب سے ذمہ داروں نے اگر کوئی کوتاہی بھرتی تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ضلعی ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو اپنی رپورٹ 24گھنٹوں کے اندر مرتب کرکے حکام دیگی اس موقع پر سیکرٹری صحت ارشد بگٹی‘ڈی جی ہیلتھ نصیر احمد بلوچ ‘ڈی سی کوئٹہ عبدالطیف کاکڑ اور ڈی جی پی آر کامران اسد بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی