وزیراعلیٰ شہبازشریف کا راوی ٹاوٴن میں پولیو ورکرز پر تشدد کا نوٹس،ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے راوی ٹاوٴن میں پولیو ورکرز پر تشدد کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اورضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پولیو ورکرز پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والے اہلکاروں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیو ورکرز کو ہر ممکن سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Your Thoughts and Comments