صنعت و تجارت بنا دینے والوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، اتنا منافع شوگر ملوں اور ٹیکسٹائل ملوں والے نہیں کما رہے ہوں گے ،جتنا منافع غیر معیاری تعلیم دینے والے پرائیویٹ میڈیکل کالجز دھونس اور دھاندلی سے کما رہے ہیں، نجی میڈیکل کالج ایک طالب علم سے پندرہ لاکھ روپے سے زائد سالانہ فیس لے رہے ہیں

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کابیان

جمعہ 28 نومبر 2014 17:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے تعلیم کے نام پرپرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کی لوٹ کھوٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کو صنعت و تجارت بنا دینے والوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، اتنا منافع شوگر ملوں اور ٹیکسٹائل ملوں والے نہیں کما رہے ہوں گے جتنا منافع غیر معیاری تعلیم دینے والے پرائیویٹ میڈیکل کالجز دھونس اور دھاندلی سے کما رہے ہیں۔

نجی میڈیکل کالج ایک طالب علم سے پندرہ لاکھ روپے سے زائد سالانہ فیس لے رہے ہیں اس کے برعکس سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایک سٹوڈنٹ کی فیس 40 ہزار روپے سالانہ سے کم ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نجی میڈیکل کالجز کے بارے میں از خود نوٹس لے کر ان کے تمام معاملات کی تحقیقات کروائیں اور ایک مقررہ حد تک فیسوں کی وصولی کی اجازت دیں تاکہ غریب کا بچہ بھی وہاں تعلیم حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجی میڈیکل کالجوں میں ایک سرکاری میڈیکل کالج کے مقابلہ میں انتہائی کم معیار کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اکثریت پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے پاس مطلوبہ تعداد میں سٹاف ہی موجود نہیں جہاں پروفیسر کی ضرورت ہے وہاں کام ایسوسی ایٹ پروفیسرز بلکہ اسسٹنٹ پروفیسروں سے چلایا جا رہا ہے۔اگر حکومت کے قوانین کے مطابق پرکھا جائے تو ان پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے قیام کی منظوری دی ہی نہیں جا سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے پاس مطلوبہ معیار کے ٹیچنگ ہسپتال ہی موجود نہیں۔ بہت سارے پرائیویٹ میڈیکل کالج کروڑوں روپے سالانہ نہیں بلکہ کروڑوں روپے ماہانہ کمانے کے باوجود اپنے ٹیچنگ ہسپتالوں میں غریب مریضوں کے مفت علاج کی شرط پوری نہیں کر رہے، ناقص تعلیم بھی کروڑوں روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی