بند کریں
صحت صحت کی خبریں پولیو مہم بھر پور طریقے سے چلائیں گے،پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،عبدالمالک ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/11/2014 - 20:26:39 وقت اشاعت: 28/11/2014 - 20:25:04 وقت اشاعت: 28/11/2014 - 20:14:18 وقت اشاعت: 28/11/2014 - 20:04:29 وقت اشاعت: 28/11/2014 - 20:02:19 وقت اشاعت: 28/11/2014 - 19:57:42 وقت اشاعت: 28/11/2014 - 19:14:58 وقت اشاعت: 28/11/2014 - 19:02:37 وقت اشاعت: 28/11/2014 - 18:49:38 وقت اشاعت: 28/11/2014 - 18:48:05 وقت اشاعت: 28/11/2014 - 18:44:17

پولیو مہم بھر پور طریقے سے چلائیں گے،پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو مہم بھر پور طریقے سے چلائیں گے۔پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں کوئٹہ میں جمعہ کو مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ صوبے میں پولیو مہم بھر پور طریقے سے چلائیں گے جس کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے صوبے میں خواتین پر ہونے والے تشدد سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم اس کے خاتمے کے لئے کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس اراکین اسمبلی کی درخواست پر بلایا گیا ہے جس میں صوبیمیں امن و امان سے متعلق بحث کی جائے گی ۔

28/11/2014 - 19:57:42 :وقت اشاعت