پولیو ٹیموں پر حملوں میں ”را “ملوث ہے، مینڈیٹ چور حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے‘چےئرمین سنی اتحاد کونسل ،

تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت سامنے لا کر 2013 کے الیکشن کو بوگس ثابت کر دیا ہے‘صاحبزادہ حامد رضا

جمعہ 28 نومبر 2014 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں پر حملوں میں را ملوث ہے، مینڈیٹ چور حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے، نواز شریف نے سارک کانفرنس میں بھارتی مظالم کا ذکر نہ کر کے قوم کو مایوس کیا ہے، سیاست کو تجارت بنانے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے،کرپشن کی دیمک نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علمیہ اچھرہ میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت سامنے لا کر 2013 کے الیکشن کو بوگس ثابت کر دیا ہے۔ اب حکومت کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں رہی۔ قوم بدنام اور بدمعاش حکمرانوں سے بیزار ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

30نومبر کو کوئی سانحہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ سیاسی مخالفین کو للکارنے والے حکمران عوام کی پکار بھی سنیں۔ بنجر سرکاری زمینیں بیروزگار نوجوانوں میں تقسیم کی جائیں۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بن چکی ہے۔ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے سیاستدان ملک کی موجودہ تاریکیوں کے ذمہ دار ہیں۔ کالاباغ ڈیم کے مخالفین بھارتی مقاصد کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت خود 30نومبر کو دمادم مست قلندر کا ماحول بنا رہی ہے۔ بیرونی بینکوں سے لوٹ مار کا پیسہ پاکستان واپس لا کر تمام غیرملکی قرضے ادا کیے جا سکتے ہیں۔ اپنے اثاثے پاکستان منتقل نہ کرنے والوں کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ سیاسی تاجروں کی دکانیں بند ہونے والی ہیں۔ چوہدری نثار سلطان راہی کی طرح بڑھکیں مار رہے ہیں۔

قوم کو حکمرانوں کے کھوکھلے دعووں پر یقین نہیں رہا۔ سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے معاف کروائے گئے اربوں روپے کے قرضے وصول کر کے ملکی معیشت مضبوط بنائی جا سکتی ہے۔ ”ریاست ہو گی ماں کے جیسی“ کا خواب پورا نہیں ہوا۔ پاکستانی عوام حقیقی انقلابی لیڈر سے محروم ہے۔ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان جسم اور کشمیر اس کی روح ہے۔ جسم کو روح سے جدا کرنا ممکن نہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ کشمیری اور پاکستانی بھارت سے جتنی نفرت کرتے ہیں نواز شریف بھارت کے لیے اتنا ہی نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی