پولیو سمیت دیگر وبائی امراض کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر ز اورمذہبی قیادت اکٹھے ہوگئے ،

انٹرنیشنل ریسرچ کونسل کے زیراہتمام جامع خالد بن ولید اسلام آباد میں جید علماء کرام اور قائدین کا ڈاکٹرزکے ساتھ اجلاس

جمعہ 28 نومبر 2014 20:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور اور مجلس تحقیقات اسلامی کے زیراہتمام علماء اور مذہبی قائدین کا ایک روزہ اجلاس انصارالامہ کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل کی زیرمیزبانی مرکزی ہیڈکواٹرجامع خالد بن ولید گولڑہ موڑ اسلام آبادمیں منعقد ہواجسکا ایجنڈا ”پولیو کے خاتمے میں علماء کا کردار“رکھاگیا اجلاس میں محکمہ صحت اور عالمی اداروں کے نمائندوں سمیت ملک کے نامور مذہبی قائدین ،اہل قلم ،مدیران رسائل وجرائد اور دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی تھی جس میں ڈاکٹرزحضرات نے پولیو اوردیگر خطرناک بیماریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

IRCRAپنجاب کے کوارڈی نیٹر مولانا محمدعاصم مخدوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الحمداللہ پورے ملک میں ہمارا ادارہ ملک سے بیماریوں سے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہے اور شعور وآگہی کا منفرد انداز اپنایا ہے ان کاکہناتھاکہ ہم آج چیلنج دیتے ہیں کہ اگر مشرقی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے شعور وآگہی کا یہ سفر علماء کرام کے تعاون اور سرپرستی میں شروع کیاجائے تو معاشرے میں تعلیم ،صحت وغیرہ سے کوئی انکار نہیں کریگا ۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ پاکستان میں ہمارے ادارے نے دینی صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے صحت ،وبائی امراض کے خاتمے کیلئے رہنمائی کی علماء کرام نے وبائی امراض ،ویکسین کی افادیت وغیرہ پر کالم ،مضامین لکھے جسکی وجہ سے معاشرے میں شعور کی سطح مزید بلندہوئی ان کاکہناتھاکہ ایسی ورکشاپ پاکستان کے ہر صوبے میں جاری رکھی جائیں گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ اسلام آباد حسن عروج کاکہناتھاکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے ہم بیماری سے پہلے اس پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں امریکی صدر بھی پولیو کا شکار ہوا جس کے بعد 1990میں امریکہ پولیو فری ہوگیادنیا میں سب سے زیادہ پولیو کے کیسز پاکستان میں رپورٹ ہوئے اور پاکستان کا علاقہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں زیادہ ہیں انہوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ اگر پولیو کو کنٹرول نہ کیاگیا تو پولیو کیسز کی تعداد 300 سے زائد ہوجائے گی عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر طاہر کاکہناتھا کہ اگر پولیوکا خاتمہ نہ ہوسکا تو پاکستانیوں کے حج پرپابندی لگ لگ سکتی ہے وزیر اعظم پولیو سیل کے ممبر جناب دانش کاکہناکہ ہم ملکر پاکستان سے تمام وبائی امراض کاخاتمہ کرنا ہے ۔

شرکاء علماء کرام اور مذہبی قائدین نے پولیو مہم سمیت تمام ویکسین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حکومت پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں آج پولیو کی کیوجہ سے پاکستان پر سفری پابندیاں لگ رہی ہیں خدانخواستہ اگر پاکستان پر مکمل سفری پابندیاں لگ گئیں تو ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوجائے گا جسکی وجہ سے ملکی کی معاشی حالت مزید خراب ہوجائے گی ۔اجلاس میں مولانااسداللہ ،علامہ محمدیونس حسن ،سید فرزند علی مولانامحمدقاسم قاسمی،مولانااسرارگل،مولانایاسرزیرک،مولاناحبیب الرحمن جالندھری، کے علاوہ انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور اور مجلس تحقیقات اسلامی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی