پولیو ورکرز سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں ،وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے‘ شہبازشریف،

انسداد پولیو کے حوالے سے غفلت برداشت نہیں کرونگا، متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے سا تھ کام کریں، انسداد پولیو مہم کو قومی جذبے اور تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جائے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 28 نومبر 2014 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کے موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،انسداد پولیو مہم کو قومی جذبے اور تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جائے ،قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، پولیو ورکرز کے ساتھ بدتمیزی یا تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں لہٰذا انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے ساتھ سکیورٹی کا مکمل انتظام ہونا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جمعہ کے روز یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو ہر قیمت پر پولیو سے پاک ماحول فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیوکے لئے عزم اور جذبے سے کام کیا جارہا ہے -پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آ گے بڑھ کر تعمیری کردار ادا کرناہوگا - قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والی انسداد پولیو ٹیموں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا-انسداد پولیو ٹیموں کو ہر صورت مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اور اس مقصد کے لئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد پولیو کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیو کے موذی مرض کے حوالے سے عوام میں شعورکی بیداری کیلئے موثر مہم چلائی جائے اور پولیو ورکرز کی تربیت کے پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے راولپنڈی اور لاہور میں ماحولیاتی نمونے پازیٹو ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں کو نیگٹو کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے اور انسداد پولیو مہم باقاعدگی سے جاری رکھی جائے۔

مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی