عوامی تحریک کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس،پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کا فیصلہ نہ ہو سکا، ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا،

علمائے کرام پر قاتلانہ حملوں کی مذمت، پرویزرشید کے بیان کی مذمت، ق لیگ سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی شرکت

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس گزشتہ روز یہاں مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی دفتر میں منعقد ہوا، اجلاس میں ق لیگ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں نے شرکت کی، متفقہ اعلامیہ میں کہا گیا تحریک انصاف اور ہم حکومت کے خاتمہ کے نکتہ پر متفق ہیں تاہم ابھی تک ہمیں سیاسی پروگرام کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں آیا یہ جلسہ ہے یا تحریک اور نہ ہی تحریک انصاف کا کوئی وفد تفصیلات بتانے آیا، لہٰذا سردست جلسہ میں شرکت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ ممکن نہیں، اتحادی رہنماؤں نے اجلاس میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، اجلاس میں یکطرفہ جے آئی ٹی کی تشکیل اور حکومتی چالان کو انصاف کا خون قرار دیتے ہوئے حکومت کے انصاف دشمن رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومتی چالان اور جے آئی ٹی کو مسترد کر دیا، اجلاس میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ نواز عرفانی، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن کے رہنما خالد سومرو اور ایم کیو ایم کے صوبائی صدر عامر بلوچ پر قاتلانہ حملہ اور انکے ماموں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے ، اجلاس میں عوامی تحریک کی طرف سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، ساجد بھٹی، سنی اتحاد کونسل کی طرف سے مفتی محمد حفیظ اور عارف حسین، وحدت المسلمین کی طرف سے علامہ اسد نقوی اور ق لیگ کی طرف سے میاں منیر شریک ہوئے،اجلاس میں ملک بھر بالخصوص پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی بجائے چوروں، ڈاکوؤں ،دہشتگردوں کو کنٹرول کرے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے، اجلاس میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ قرار نہ دینے کے وفاقی وزیر پرویز رشید کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پرویز رشید بتائیں اگر گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو پھر کس ملک کا حصہ ہے؟ اتحادی رہنماؤں نے کہا کہ پرویز رشید کا بیان ملک دشمنی پر مبنی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی