پرکشش خواتین کو سگریٹ نوشی نہ چھوڑنے کا سبب قرار دے دیا گیا

اتوار 30 نومبر 2014 15:47

پرکشش خواتین کو سگریٹ نوشی نہ چھوڑنے کا سبب قرار دے دیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) خوبصورت خواتین مردوں کو گھٹنے کے بل ہی جھکنے پر مجبور نہیں کردیتیں بلکہ وہ ان کی قوت ارادی اور عزم کو بھی کمزور کردیتی ہیں۔یہ دلچسپ انکشاف ایک نئی تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔تحقیق کے مطابق جو مرد تمباکو نوشی چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں ان کی ساری محنت اس وقت مٹی میں مل جاتی ہیں جب ان کے سامنے پْرکشش خواتین اپنے جلوے بکھیرتی ہیں۔

تائیوان کی کاسیونگ میڈیکل یونیورسٹی کے زیرتحت ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی پْرکشش چہرے کا نظارہ مردوں کے ذہن کو شریک حیات یا بیوی کی جانب لے جاتا ہے جو کہ ان کے لیے مستقبل قریب کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ نکوٹین کی فوری طلب سے ملنے والی تسکین کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے اور سگریٹ چھوڑنے کا عزم یا ارادہ ہوا میں اڑ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

محققین نے اس حوالے سے تجربات کرتے ہوئے 76 سگریٹ نوشی چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو دو گروپس میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک گروپ کو بہت زیادہ پْرکشش خواتین کی تصاویر دکھائی گئیں جبکہ دوسرے گروپ کے حصے میں اوسط شکل والی خواتین کے چہرے آئے۔اس کے بعد معلوم ہوا کہ پْرکشش چہرے سے مردوں کی توجہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کی بجائے محبت اور دیگر تعلق کی جانب زیادہ مرکوز ہوگئی اور اس لت میں کمی کی بجائے مزید دوگنا اضافہ ہوگیا۔اس کے مقابلے میں دوسرے گروپ کو عام چہروں والی خواتین کی تصاویر سے یہ فائدہ ہوا کہ انہیں اپنی عادت ترک کرنے میں کافی حد تک کمی ملی۔محققین نے تحقیق کا اختتام اس دلچسپ مشورے پر کیا ہے کہ ضروری نہیں جو چیز خوبصورت ہو وہ ہمیشہ اچھی بھی ثابت ہو۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی