دماغی مریضوں کا علاج مشکل ہے ناممکن نہیں، یہ علاج آنیوالے الیکشن میں عوام خود کرینگے،چوہدری احسن منظور

پیر 1 دسمبر 2014 15:37

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے مختصر دور اقتدار میں عوام نے عملی طور پر خوشحالی کی منزلیں طے کرنا شروع کردی ہیں‘ دماغی مریضوں کا علاج مشکل ہے ناممکن نہیں اور یہ علاج آنیوالے الیکشن میں عوام خود کرینگے۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سارک سربراہ کانفرنس میں بھرپور طریقہ سے پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ۔ وزیراعظم کی طرف سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ اور جنوبی ایشیاء میں تنازعات کو ختم کرنے کیلئے جو موقف اختیار کیا وہ پورے ملک کی نمائندگی ہے ۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطہ میں تنازعات کو ختم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کرداراد ا کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سینئر مسلم لیگی رہنما ملک محکم الدین کی رہائشگاہ پر گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا اور شہری مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ چوہدری احسن منظور نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم ہونے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی آئیگی۔ عوام خوشحالی کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ کریڈٹ مسلم لیگ ن ہی کی حکومت کو جاتا ہے جو دن رات ایک کر کے ملک کو خوشحال اورتعمیروترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت اور ضرورت کے تحت وزیراعظم نواز شریف نے جموں و کشمیر سے متعلق قومی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی مسلمہ قرار دادوں اور کشمیری عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کی اساس پر حل کرنے کا موقف اپنا کر جموں وکشمیر کے عوام کی صحیح ترجمانی کی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی