حکومت سندھ نے چند شوگر مل اونرز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، اپنے ہی مقرر کردہ گنے کے نرخوں میں کمی پر تیار

پیر 1 دسمبر 2014 18:09

پنگریو ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) حکومت سندھ نے چند شوگر مل اونرز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود کرشنگ سیزن شروع نہ کر نے والے شوگر مل مالکان کے کہنے پر حکومت سندھ چند روز قبل اپنے ہی مقرر کردہ گنے کے نرخوں میں کمی کر نے پر تیار ہو گئی ہے اس ضمن میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ( پاسما) کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاسما کے مطالبے پر حکومت سندھ گنے کے مقرر کر دہ نرخ182 روپے فی من سے کم کر کے شوگر مل اونرز کے لئے قابل قبول نرخوں کے مطابق مقرر کر نے پر آمادہ ہو گئی ہے اور اس ضمن میں بہت جلد نوٹیفیکیشن جاری ہو نے کا امکان ہے جبکہ کاشت کار تنظیموں نے حکومت سندھ کے اس یوٹرن کے خلاف صوبے بھر میں سخت احتجاج کر نے کا اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق سندھ میں شوگر مل اونرز نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تا حال شوگر ملیں نہیں چلائیں شوگر مل اونرز نے ملیں چلانے کے لئے گنے کے موجودہ نرخوں 182 روپے فی من سے کم کر کے ملرز کی مرضی کے نرخ مقرر کر نے کی شرط عائد کر دی ہے جس پر حکومت سندھ نے ان چند ملرز کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے گنے کے نرخوں میں کمی کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس طرح شوگر سیزن چلنے سے قبل ہی شوگر مل اونرز کے ناز نخرے اٹھانا شروع کر دیئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ گنے کے نرخوں میں کمی کا سرکاری نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں جاری ہو نے کا امکان ہے اور حکومتی ذرائع نے نرخ کم کر نے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے ادھر کاشت کار تنظیموں ایوان زراعت سندھ، سندھ آبادگار بورڈ، لاڑ آبادگار فورم، سندھ آبادگار تنظیم، اسمال گروئرز ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں نے گنے کے نرخوں میں کمی کر نے کی صورت میں زبردست احتجاج کر نے کا اعلان کیا ہے ان تنظیموں نے کہا ہے کہ شوگر مل اونرز نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود نہ تو اپنی شوگر ملیں چلائی ہیں اور نہ ہی چینی کے نرخ مقرر کئے ہیں چند شوگر مل مالکان حکومت سندھ کے ساتھ ساتھ عدالت عالیہ کو بھی خاطر میں نہیں لا رہے اور اپنی شوگر ملیں چلانے سے انکاری ہیں ان ملرز نے گنے کے نرخوں میں کمی کر نے کی فرمائش کی ہے جس پر حکومت سندھ یہ فرمائش فوری طور پر پور ی کر نے کے لئے تیار ہو گئی ہے اور گنے کے نرخوں میں کمی کر نے کا نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں جاری کیا جا رہا ہے جو کہ سندھ کے لاکھوں کاشت کاروں کے ساتھ زبردست نا انصافی ہے کاشت کار تنظیموں نے موقف اختیار کیا ہے کہ گنے کے موجودہ نرخ182 روپے فی من کسی طور پر بھی زیادہ نہیں ہیں مگر شوگر مل اونرز یہ نرخ بھی دینے کے لئے تیار نہیں ہیں شوگر ملیں نہ چلنے کے باعث سندھ میں اب تک لاکھوں ایکڑز پر گندم کی بوائی نہیں کی جا سکی جبکہ گندم کی بوائی کا سیزن اب ختم ہو نے کے قریب ہے ان تنظیموں نے کہا ہے کہ سندھ کے چند شوگر مل اونرز صوبے کی زراعت اور کاشت کاروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں مگر حکومت سندھ ان کے ناز نخرے اٹھانے میں مصروف ہے کاشت کار تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ اگرگنے کے نرخوں میں کمی کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تو سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی