کوئٹہ ، مینگل ٹاؤن میں حفاظتی ٹیکہ جات ٹیم کے شہید ہونے والے ارکان کے لواحقین اور پولیو ورکرز کا پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان

پیر 1 دسمبر 2014 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے مینگل ٹاؤن میں حفاظتی ٹیکہ جات ٹیم کے شہید ہونے والے ارکان کے لواحقین اور پولیو ورکرز نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز کے 7 ماہ سے تنخواہیں بند ہیں اور پولیو ورکرزکے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جارہے جس کی وجہ سے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ پولیو مہم سے بائیکاٹ کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں پولیو ورکرز کی شہادت کے بعد ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر دوبارہ پولیو مہم میں حصہ لیا تو گولیاں ماردی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہمیں تحفظ فراہم نہیں کی جاتی اس وقت تک ہم پولیو مہم میں حصہ نہیں لیں گے اور حکومت کی جانب سے بھی شہید ہونے والے پولیو ورکرز کو اب تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم نے حکومت کے ساتھ پولیو مہم کے بائیکاٹ ختم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے ان کو قطعی پر تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ تنظیم خود ہڑتال کرتی ہے اور پھر مذاکرات بھی خود کرتی ہیں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا جس کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔

شہید ہونے والی پولیو ورکرز حمیدہ بی بی کی بہن حمیرہ جاوید نے کہاکہ میری بہن کی منگنی بھی ہوئی تھی اور اب ان کی شادی ہونے والی تھی کہ دہشت گردو ں نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا یہ کہاں کے بلوچ روایات ہیں کہ کسی عورت پر ہاتھ اٹھائے جائے ۔ا نہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اب تک ہمیں سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ہم مجبوراً پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی