صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ،نشاط ضیاء قادری

منگل 2 دسمبر 2014 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ضلعی بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی امور کے حوالے سے فنڈز کی عدم فراہمی کے وجہ سے علاقائی ترقی منجمد اور عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے گئے ترقیاتی منصوبے کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم فیملی پارکوں کا تفصیلی دورہ کرکے سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور انفارمیشن آفیسر محمد ارشد بھی موجود تھے فیملی پارکوں کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے فیملی پارکوں اور کھیل میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی درستگی اور بچوں اور بزرگوں کے لئے تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تزئین و آرائش کی جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کے تمام علاقوں کو یکساں بنیاد پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی درستگی کے ساتھ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کے تمام فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کا مرکز بنا یا جائے گا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں تمام فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے اور علاقائی سطح پر سرسبز و صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ۔

(جاری ہے)

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی