بلوچستان میں ماں اور بچے کی صحت کی صورت حال انتہائی خراب ہے، وفاقی حکومت شعبہ غذائیت اورحفاظتی ٹیکہ جات کیلئے بروقت فنڈزفراہم کرے،مقررین

بدھ 3 دسمبر 2014 21:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) بلوچستان میں ماں اور بچے کی صحت کی صورت حال انتہائی خراب ہے اس لئے وفاقی حکومت شعبہ غذائیت اورحفاظتی ٹیکہ جات کیلئے بروقت فنڈزفراہم کرے اگرحکومت نے مارچ2015تک فنڈزجاری نہ کئے توگاوی کی 148ملین کی امدادبھی نہیں مل پائے گی اس لئے ماں اوربچے کی صحت سمیت دیگرپروگرامز کومکمل کرنے کیلئے حکومت فوری طورپرفنڈز کی فراہمی کویقینی بنائے ان خیالات کااظہارڈاکٹرغلام مصطفی ،ڈاکٹراسحاق پانیزئی،شازیہ لانگو اور منیجر ایڈوکیسی سیو دی چلدرن بلوچستان ندیم شاہدنے سیودی چلڈرن کے زیراہتمام پری بجٹ ایڈوکیسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیمو گرافک ہیلتھ سروے کے مطابق بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح صرف 16.4 فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی دیگر چند وجوہات کے علاوہ فنڈز کی عدم فراہمی صوبے کی 227یونین کونسلوں میں ویکسینیٹرز موجود نہیں اوربلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام صرف39 فیصد علاقے میں موجود ہے اوربلوچستان میں ماں اور بچوں میں شدید غذائی کمی پائی جاتی ہے۔ قومی غذائی سروے 2011 کے مطابق بلوچستان کے 40بچوں میں عمر کے حساب سے ان کا وزن کم ہے ،52 بچوں کا قد بلحاظ عمر چھوٹا ہے جبکہ 16فیصد بچوں کا وزن ان کے قد کے حساب سے چھوٹا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان اعداد و شمار کے تحت غذائی ایمرجینسی لاگو ہوتی ہے۔بلوچستان میں غذائی کمی اور بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی کم شرح کی وجہ سے سالانہ ایک ہزار زندہ پیدا ہونے والے بچوں میں سے 63 بچے پیدایئش سے لیکر 28 دن کے اندر اندر فوت ہو جاتے ہیں۔ جبکہ سالانہ ایک ہزار زندہ پیدا ہونے والے بچوں میں سے 111 پانچ سال کی عمر تک فوت ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے بلوچستان میں ماں اور بچے کا غذائی پروگرام شروع کرنے کے لیئے 1194ملین کے فنڈز جاری کئے ہیں اس پروگرام کو شروع کرنے کے لیئے حکومت بلوچستان کو 298 ملین کا اپنا حصہ دینا ہے مگر اس کے بر عکس شعبہ غذائیت کو حکومت کی جانب سے صرف 20 ملین فراہم کیئے گیئے ہیں جو کہ ناکافی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کو شروع کرنے کے لیئے بلوچستان حکومت کو 100ملین کی رقم فوری جاری کرنی چاہئے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے شرکا کو بتایا کہ صوبے میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم شروع کرنے کے لیئے انھیں 284.80 ملین کی رقم چاہیے۔

اس ضمن میں گاوی (GAVI) کی148ملین کی فنڈ نگ کی ہے جبکہ حکومت بلوچستان نے 136 ملین کی رقم فراہم کرنی ہے مگر حکومت کے حصہ کی رقم تا حال جاری نہیں کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مارچ 2015 تک اگر مطلوبہ رقم حکومت نے مہیا نہ کی تو گاوی (GAVI) اپنی 148ملین کی فنڈ ینگ واپس لے لے گا۔اس موقع پر شازیہ لانگو نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت عامہ کی فراہمی ، ماں اور بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اس سیمینار میں ماہرین صحت کی جانب سے دی جانے والی تجاویز اور مطالبات حکومت تک پہنچائیں گی اور کوشش کریں گی کہ شعبہ غذائیت اور حفاظتی ٹیکہ جات کو مطوبہ رقم فوری طور فراہم کی جائے تا کہ ماں اور بچے کی زندگی کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکے۔ندیم شاہدنے کہ اس کے اس سیمینار کا مقصد محکمہ صحت کے پروگرامز کو درپیش مالی مسائیل کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کروانا ہے تا کہ محکمہ صحت کے نیوٹریشن ، حفاظتی ٹیکہ جات اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے لیئے فنڈز جاری کریں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن اسٹراٹیجی کی جلد از جلد منظور کی جائے۔سیو دی چلڈرن بلوچستان کے ایڈوکیسی آفیسر رحیم خان نے تقریب کے شرکاء کاشکریہ اداکیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو