پشاور،صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی 27.746بلین روپے کے 29منصوبوں کی منظوری ،

منصوبے زراعت، تعلیم، صحت، توانائی، آبپاشی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مکمل کئے جائیں گے

بدھ 3 دسمبر 2014 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) نے 27.746بلین روپے مالیت کے 29منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جو زراعت، تعلیم، صحت، توانائی، آبپاشی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مکمل کئے جائیں گے۔ یہ منظوریاں خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئیں۔

9گھنٹے طویل منعقدہ اجلاس میں 35پراجیکٹس پر تفصیلی غور کرتے ہوئے 29پراجیکٹس کی اسی شرط پر منظوری دی گئی کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ان منصوبوں کی لاگت کو معقول بنایا جائے گا۔جبکہ 6منصوبوں کی منظوری کو موٴخر کر دیا گیا۔ اجلاس میں 5316ملین طلباء و طالبات کو مفت درسی کتب کی فراہمی کے لئے 2.5 بلین روپے کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں منصوبے کا مزید جائزہ لینے اور اس میں مزید بہتری کی بھی ہدایت کی گئی۔

جبکہ اس موقع پر 1974 سے پہلے تعمیر کئے گئے پرانے سکولوں (جو اب خطرناک ہو چکے ہیں) کی دوبارہ تعمیر کے ایک پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ زراعت کے شعبے میں موجودہ وٹرنری اداروں کو بحال اور مستحکم بنانے اور کرائے کی عمارتوں میں 100وٹرنری ڈسپنسریاں قائم کرنے کیساتھ ساتھ کرائے کی عمارتوں میں کام کرنے والی موجودہ 30وٹرنری ڈسپنسریوں کے لئے عمارتیں تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹیوں کے لئے چار بلین روپے انڈوومنٹ فنڈ، اساتذہ کے لئے چارسالہ بی ایس پروگرام، سرکاری کالجوں کے لئے فرنیچر، کمپیوٹرز، لائبریری کی کتابوں، پلانٹ اینڈ مشینری، لیبارٹری آلات اور کھیلوں کے سامان کی خریداری، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیر بالا میں گرلز ہاسٹلز کی تعمیر کی منظوری شامل ہیں۔ کھیلوں کے شعبے میں با صلاحیت نوجوانوں کے لئے سپورٹس اکیڈیمی کے قیام کے لئے 150ملین روپے، صوبے بھر میں موجود کھیلوں کی سہولیات اور تزئین و آرائش کے لئے 300ملین روپے اور واد ی ناران میں کیبل کار سمیت فروغ سیاحت کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 150ملین روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر محکمہ توانائی کے منظور شدہ منصوبوں میں ضلع شانکلہ میں11میگاواٹ کے کروڑا پن بجلی کے منصوبے کی تعمیر ،10میگاواٹ کے جبوڑی پن بجلی کے پراجیکٹ کی تعمیر، ہائیڈل پراجیکٹس کے لئے اراضی کی خریداری،شمسی و متبادل توانائی کے ذریعے سو دیہات کو بجلی کی فراہمی شامل ہیں۔ سڑکوں کے شعبے میں ضلع دیر بالا میں سربت، ڈوگئی اور گرونٹی میں تین آرسی سی پلوں کی تعمیر، ضلع نوشہرہ میں دوران سے ماصم خیل براستہ ملک خیل بالا پایان اور گجو خیل امیرو روڈ، جبی روڈ، پیران بالا اور پایان کی تعمیر و بحالی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی