بینائی سے محروم افراد پر ریاستی دہشت گردی پر ساری قوم افسردہ ہے،حافظ غلام فرید،

افسوس جن کے ذمہ ملک و ملت کی جان و مال اور عزت کی ذمہ داری تھی وہ لٹیرے بن چکے، جعلی حکمرانوں میں زرا بھی غیرت ہے تو شرم سے ڈوب مریں ، حکمران سپیشل افراد پر لاٹھی چارج کرنے کا کارنامہ گینز بک آر ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیں، پاکستان عوامی تحریک لاہور کے تحت بصارت سے محروم افراد پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے مقررین کاخطاب

جمعرات 4 دسمبر 2014 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے رہنماء حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ وطن عزیز بلا تفریق 18 کروڑ پاکستانیوں کیلئے مقدس سر زمین ہے اور سب کا دکھ درد سانجھا ہے۔قائد اعظم کے پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔افسوس نا اہل سیاستدانوں کی وجہ سے اس ملک میں کرپشن اور دہشت گردی کا راج قائم ہو چکا ہے ۔

بینائی سے محروم افراد پر ریاستی دہشت گردی پر ساری قوم افسردہ ہے ۔نام نہاد خادم اعلیٰ کی سر پرستی میں نابینا افراد پر وحشیانہ پولیس تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔معذور افراد پر پولیس کی غنڈہ گردی انسانی تاریخ کے بد ترین واقعات میں سے ایک ہے ۔وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک لاہور کے تحت پنجاب اسمبلی کے سامنے بصارت سے محروم افراد پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔مظاہرین نے پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی اور حکمرانوں کے خلاف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرہ کے شرکاء حکمرانوں کے اس شرمناک عمل کے خلاف سراپا احتجاج تھے اور نعرے بازی کر رہے تھے ۔حافظ غلام فرید نے کہا کہ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر نابینا افراد پر پولیس کے درندوں نے جس طرح مظالم ڈھائے وہ حکمرانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے،اسے لگام دینے والا کوئی نہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کی طرح دیگر سیاسی،مذہبی اور سماجی تنظیمیں مصلحتوں اور مفادات سے باہر نکل کر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر قانون اور ضابطہ اس روح فرسا واقعہ کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔افسوس جن کے ذمہ ملک و ملت کی جان و مال اور عزت کی ذمہ داری تھی وہ لٹیرے بن چکے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک دو افسران کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دے کر معطل کرنے کے ڈرامے کی بجائے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مذموم عمل سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے اگر جعلی حکمرانوں میں زرا سی بھی غیرت ہے تو شرم سے ڈوب مریں ۔جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کے اس شرمناک عمل سے ثابت ہو گیا ہے کہ جن پر تشدد ہوا اندھے وہ نہیں بلکہ اصل اندھے تو اقتدار کے نشے میں بد مست حکمران ہیں ۔حکمرانوں کی بے حسی اور بے شرمی کی انتہا ہے کہ اتنے بڑے سانحے پر بھی چپ سادھے بیٹھے ہیں ۔حافظ غلام فرید نے حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ سپیشل افراد پر لاٹھی چارج کرنے کا کارنامہ گینز بک آر ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیں ۔ مظاہرے سے میاں افتخار احمد سنیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور اور رضی طاہرنے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی