جعفر آباد پولیس نے انسداد پولیومہم کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

جمعہ 5 دسمبر 2014 21:37

جعفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) جعفر آباد پولیس نے انسداد پولیومہم کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ ضلعی پولیس آفیسر جعفر آباد سید اشفاق انورنے اپنے آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں تمام سرکل آفیسران اور آفیسر مہتمم تھانہ جات نے شرکت کی اورمیٹنگ میں ضلع بھر میں 08 دسمبر2014 کو ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیااورسکیو رٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی اور یہ طے پایا گیاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلعی پولیس جعفر آباد سے700کے قریب آفیسران و ملازمان پولیس اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔

پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ہمراہ با مسلح پولیس ملازمان کے ساتھ پیدل گشت، موٹر سائیکل گشت، موبائل گشت اور سول پارچات میں بھی ملازمان تعینات کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

جو اپنے اپنے علاقہ میں خفیہ معلومات اکھٹی کر ینگے اور شر پسندعناصر کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوئی کسر باقی نہ اٹھا رکھیں گے۔اسکے علاوہ بارڈر پوائنٹ ،ٹرانزٹ پوائنٹ ،مکس پوائنٹ پر بھی نفری کو تعینات کیا جائیگا حفاظتی انتظامات کو مذیدموثربنانے کے لیے میٹنگ میں شامل آفیسران سے تجاویز بھی طلب کی گئیں جنھیں سکیورٹی پلان میں شامل کیا جائیگا۔

سکیورٹی پلان میں پہلی مرتبہ تمام پولیو انچارج ، ٹیم ورکر ز کے نام و فون نمبرزاور ہدایات درج کی جائینگی تاکہ وہ مہم کے دوران علاقے میں اپنے آفیسران اور پولیس آفیسران سے رابطے میں رہ کر معلومات کاتبادلہ کرسکیں اور شکایات و مدد کے لئے ضلعی پولیس آفیس میں قائم کنٹرول روم سے بھی استفادہ حاصل کرسکیں تاکہ اُن کی مدد کے ساتھ ساتھ شکایات کا بھی ازالہ کیا جاسکے اورمہم کے دوران رابطہ میں رہ کر پولیو ممبران ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایاجا سکے۔

مزید ضلعی پولیس آفیسر جعفر آباد نے ملازما ن پو لیس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران انتہائی چُستی کا مظاہرہ کریں اپنے ارد گرد کے ماحول پر نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک شئے ،شخص اور بالخصوص موٹر سائیکل سواروں پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی شک و شبہ پر فوری طور پر افسران بالا کو مطلع کریں اورآخرمیں اُمید ظاہر کی کہ ضلعی پولیس اس دفعہ بھی انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی کو چیلنج سمجھتے ہوئے سابقہ ادوار کی اچھی روایت کو برقرار رکھے گی اور بہترین فرائض کی ادائیگی میں ایک نئی تاریخ رقم کریگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی