آزادکشمیرحکومت شہریوں کوصحت کی سہولیات ان کی دہلیزپرپہنچانے کے لیے کرداراداکررہی ہے،محمدمطلوب انقلابی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:46

کوٹلی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)آزادکشمیر کے وزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی نے کہاہے کہ آزادکشمیرحکومت شہریوں کوصحت کی سہولیات ان کی دہلیزپرپہنچانے کے لیے کرداراداکررہی ہے تحریک آزادی کشمیر،تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ تعلیم،صحت،ٹورازم اورہائیڈرل جنریشن کے شعبہ جات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیںآ زادکشمیرمیں یونیورسٹیز کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالجزکاقیام اس سلسلہ کی کڑی ہے کہ ہمارے نوجوان ان اداروں سے حصول علم کے بعدخطہ کے عوام کی خدمت کریں خسرہ مہم میں بچوں کوانجکشن لگانے اورپولیوکے قطرے پلانے کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ تمام کمیونٹی کواپناکرداراداکرناہوگاتاکہ ہماری مستقبل کی نسل صحت مندجسم کے ساتھ ساتھ تواناوصحت منددماغ کی حامل ہوآزادکشمیرمیں پولیوقطرے پلانے والی ٹیموں کوکوئی چیلنج پیش نہیں پھربھی انتظامیہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپورتعاون کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے خسرہ وپولیوکے قطرے بچوں کوپلانے کی افتتاحی تقریب سے ڈی ایچ اوآفس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے ڈی سی چوہدری شوکت علی،ایس پی چوہدری امین،ڈی ایچ او ڈاکٹرعبدالشکور،اے ڈی ایچ او ڈاکٹراقبال ،ایم ایس ڈاکٹرجہانگیر،صدرمیڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹرمظہراقبال طاہر،ڈاکٹرفدابٹ،ڈی ایم ایس ڈاکٹرسیدشفقت شاہ،ڈاکٹراعجازبٹ، ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

وزیرحکومت نے کہاکہ آزادکشمیرکے تمام اضلاع کے اندر بچوں کوخسرہ کے انجکشن لگانے اورپولیوکے قطرے پلانے کی مہم میں سب کوبڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے آج اگرہم اپنے بچوں کاخیال رکھیں گے توکل یہی بچے ہماری جگہ لیں گے اورصحت مندبچے ملک وقوم کی بہتراندازسے خدمت کرسکیں گے محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈورٹوڈورمہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں شہری اورتمام مکاتب فکربھی صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرحکومت ہسپتالوں اوربنیادی مراکزصحت کواپ گریڈکرنے کے ساتھ ساتھ خطہ کے اندرمیڈیکل کالجزکاجال بچھارہی ہیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدآزادکشمیرکو ایک ماڈل سٹیٹ کے طورپرسامنے لاناچاہتے ہیں محدودوسائل کے باوجودساڑھے تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے عوام کوان کی دہلیزپرصحت تعلیم کی سہولیات پہنچارہے ہیں بلاتفریق عوام کی خدمت ہمارامشن ہے ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی نے کہاکہ بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے اورخسرہ انجکشن لگوانے کے سلسلہ میں انتظامیہ بھرپورتعاون کریگی محکمہ صحت کی ٹیموں کوبھرپورتحفظ فراہم کیاجائے گامحکمہ صحت کی ٹیمیں کوشش کریں کہ مہم کے دوران کوئی بچہ سہولیات سے محروم نہ رہے ڈی ایچ او ڈاکٹرشکورنے بریفنگ میں بتایاکہ ضلع میں277680بچوں کوخسرہ کے انجکشن لگائے جائینگے ضلع کی کل 841454آبادی میں سے خسرہ کاٹارگٹ 277680چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچے ہیں جبکہ پولیوکاٹارگٹ134632،0ماہ سے پانچ سال تک کے بچے ہیں39یونین کونسل،6تحصیلوں کے اندر 59فکسڈسائیڈ558سوشل ورکرز،558ٹیم اسسٹنٹ10تحصیل سپروائزر49یونین کونسل سپروائزرمقررکیے گئے ہیں انہوں نے تمام مکاتب فکرسے تعاون کی اپیل کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی