حکومت،شوگرمل مالکان اورضلعی انتظامیہ نے گنے کے کاشتکاروں کو زندہ درگورکرنے کے لئے ایکاکرلیا، یاحکومت شوگرملوں میں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ، یا پھرتینوں مل کرکسانوں کامعاشی قتل کرنے پرتلے ہوئے ہیں

کسان بورڈکے ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ کابیان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 17:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) کسان بورڈکے ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت،شوگرمل مالکان اورضلعی انتظامیہ نے گنے کے کاشتکاروں کو زندہ درگورکرنے کے لئے ایکاکرلیاہے۔ یاحکومت شوگرملوں میں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے یا پھرتینوں مل کرکسانوں کامعاشی قتل کرنے پرتلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شوگرملوں میں گنے کے حکومتی ریٹ کم کرنے کے بارے لاعملی کے اظہارپر شدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ شوگرمل مالکان کہتے ہیں کہ ہمیں پنجاب حکومت نے 28روپے فی من ریٹ کم کرنے کاکہاجبکہ صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ ریٹ کم ہونے سے ہی لاعلمی کااظہارکررہے جواس بات کاواضع ثبوت ہے حکومت شوگرملوں پر اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گنے کی قیمت میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے پہلے مکئی ،کپاس اورمونجی کاریٹ کم کرکے کاشتکاروں کولوٹاگیا اوراب طاقتورشوگرمل مافیانے کسانوں کولوٹنے کے لئے لنگوٹ کس لئے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت کی خاموشی اس بات کی خمازی کرتی ہے کہ اقتدارکے ایوانوں میں بیٹھنے والوں نے اپنوں کونوازنے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے،گنے کاریٹ بڑھانے کی بجائے150 روپے فی من سے بھی کم کرکرکسان دشمنی کی انتہاکردی گئی ہے، پنجاب گورنمنٹ اورمرکزی حکومت کی مل مالکان کے سامنے خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے اب کاشتکاراپنے اس استحصال پرخاموش نہیں رہیں گے اگرہمارے مطالبات نہ مانے گئے توملک گیرہڑتال کی کال دیں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کنڈوں پربھی پیمانہ میں ہیراپھیری کرکے کم تول کے ذریعے کسانوں پر ظلم کیاجا رہاہے اورمڈل مین کنڈوں پرہر وقت موجودہوتے ہیں جوگناسستے داموں خریدکراپنی جیبیں گرم کررہے ہیں نیزاکثرملزکے کنڈوں کے اہلکاربھی کسانوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ ریٹ سے کم نرخ فراہم کررہے ہیں ۔حکومت نے پہلے ہی گنے کی قیمت انتہائی کم 180روپے فی من کے حساب سے مقررکررکھی تھی لیکن شوگرملزمافیانہ صرف کاشتکاروں کواس سے بھی کم نرخ فراہم کررہے بلکہ مختلف حیلے بہانوں سے غیرقانونی طورپرکاٹ بھی وصول کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ گنے کی بروقت خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی کاشت کاہدف بھی متاثرہونے کاخدشہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت شوگرملز مافیاکے خلاف فوری کاروائی کرے بصورت دیگرفیصل آبادڈویژن کی تمام شوگرملوں کے باہراحتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی