زوال پذیر معاشی حالات میں نواز شریف حکومت میں ملک کے کاروباری طبقہ کوامید کی روشنی ملی ہے،خواجہ شاہد رزاق سکا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 17:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی و صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا دیگر تاجرقائدین نے کہا ہے کہ زوال پذیر معاشی حالات میں نواز شریف حکومت میں ملک کے کاروباری طبقہ کوامید کی روشنی ملی ہے تاجربرادری ملکی ترقی و خوشحالی کی رفتار بڑھانے، اسکی معیشت کومضبوط و مستحکم بنانے ،ملک میں پائیدار قیام امن اور دہشت گردی سے نجات کیلئے جمہوری حکومت کا ساتھ دیگی انشا ئاللہ پاکستان پھر سے طاقتور مضبوط اور خوشحال ملک بن جا ئیگا انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن سے اللہ اوررسول ﷺ کے نام پر اپیل کی ک خدا را ملکی حالات کے پش نظر نہ صرف ملک بند کرنے کی کال واپس لیں بلکہ اپنے دائیں بائیں کھڑے تو نہیں اور سہی کی سیاست کرنے والے سیاس منافقین سے بھی ہوشیارجو اپنے مفادات کیلئے ان سے ایسے فیصلے کرواکررہے ہیں جو ملک وقوم کیلئے انتہائی خطر ناک ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ملک بند کرنے کی کال کے نتیجہ میں حالات کشیدہ ہونے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا تو تحریک انصا ف تانگے کی جماعت بن جائیگی اور قوم عمران خان کو معاف نہیں کریگی شاہد رزاق سکانے کہاکہ تاجر برادری کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں وہ پاکستانی ہیں اور انکی جماعت صرف اور صرف پاکستان ہے جسکے تحفظ کیلئے ملک کا ایک ایک تاجر سر دھڑ کی بازی لگا دیگا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چوک گھنٹہ گھر میں شہر کی 150سے زائدنمائندہ تاجر تنظیمیں اپنے اعلان میں ملک بند کرنے کی کال مستردکرتے ہو ئے آٹھوں بازاروں اور کاروباری مارکیٹوں میں اپنا کاروبار زندگی جاری رکھنے کا فیصلہ کر چکی ہیں اور تارجروں نے میڈیا کو بتا دیا تھاکہ اس کام کیلئے شہر کے تاجروں کو حکومت مقامی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کی ضرورت نہیں یہ شہر ہمارا ہے اور اسکا تحفظ کرنا جانتے ہیں تاجر برادری کسی کو شہر بند نہیں کرنے دیگی انہوں نے کہا کہاگر عمران خان نے فیصلہ واپس نہیں لیا تو 8 دسمبر کو انہیں فیصل آباد سے مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا تاجر رہنماؤں حاجی شیخ محمد بشیر ، چوہدری محمود عالم جٹ، چوہدری غلام سرور ، مرزا محمد صدیق بیگ اور سینئر رہنماؤں حا جی عا بد، شیخ سعید،رانااکرام اللہ ،حاجی اسلم بھلی ،شیخ محمد فاضل ، مرزا طالب حسین ،حاجی شمشاد، حاجی سلیمان ،مرزا اشرف مغل ،میاں آصف اسلم ، رانا ایوب منج ،عبدالقیوم شیخ ،خالد پرویز شیخ ، نصیر یو سف وہرہ ، اسرار منے خان ،امین بٹ ، چوہدری پرویز کموکا،،شیخ فاروق اللہ والا ،شیخ وحید ببر،جاوید ظفراور چوہدری چوہدری محمد اصغر اور دیگرنے کہا ہے کہ عمران خان کی نہ سہی لیکن انکے ارد گرد کھڑے سیاسی منافقین کی سوچ خطر ناک اورملک دشمنی پر مبنی ہے پلان C کے تحت اگر ہلڑ بازی کے نتیجہ میں کسی تاجر کا جانی و مالی نقصان ہوا تو قوم کو اسکے انتہائی نقصان دہ نتائج کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے جس کاآزالہ ملک کے کسی سیاستدان کے بس کا روگ نہیں رہے گااس لئے پاکستان کی ترقی و استحکام کا تقاضہ ہے ملک کا ہر شہری اسکے آئینی اداروں پر اعتماد کرنیکے ساتھ ساتھ انہیں مضبوط کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرے اور جمہوری آزادی کا غلط استعمال نہ کرے زبردستی دکانیں بند کرانے کی کسی بھی کوشش کرنے والوں کو بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ ے گا

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی