کسان بورڈ کے زیراہتمام کاشتکاروں کا شوگر مل مالکان کے خلاف احتجاج اور گو نواز گو کے نعرے

ہفتہ 6 دسمبر 2014 17:48

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) کسان بورڈ کے زیر اہتمام کاشتکاروں نے احتجاجی ریلی نکالی جو ڈی سی او آفس کے باہر احتجاج کرتے رہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلعی حکومت اور صوبائی حکومت کی ملی بھگت سے مقامی رمضان شوگرمل جو وزیراعلی پنجاب کی ہے اس کو فائدہ پہنچانے کے لیے کاشتکاروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بغیر کسی نوٹس اور بغیر کسی وجہ سے گنے کاریٹ 180سے کم کرکے 150روپے من کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں پہلے کاشتکار اپنی ہر چیز کھو چکا ہے اب بچی کچی اشیاء حکومت لوٹنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ مقامی ڈی سی او کی مدد سے کاشتکاروں کو زبردستی گنا وزیراعلی پنجاب کی مل کو دیئے جانے پر زور دیا جارہا ہے اور نہ دینے پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کاشتکاروں کو پٹواریوں اور ریونیو ملازمین کے ذریعے مختلف مسائل میں الجھا دیاجاتا ہے مقررین جن میں چیرمین کسان بورڈ سید نورالحسن شاہ ،ملک فتح شیر کھوکھر سرپرست کسان بورڈ، سید ذوالفقارعلی شاہ صدر کسان بورڈ ، سید عنائت علی شاہ سابق ایم این اے ، اسلام خان امیر جماعت اسلامی ، ملک شہادت کھوکھر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ،میاں شوکت تھہیم ضلعی صدر تحریک انصاف چنیوٹ شامل تھے انہوں نے کہا کہ اگر ڈی سی او کو تبدیل نہ کیا گیا اور کاشتکاروں سے اصل ریٹ پر گنا نہ خریدا گیا تو وہ موٹروئے بند کردیں گے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دیں گے اس موقع پر کاشتکاروں نے گو نواز گو اور گوڈی سی او گو کے نعرے بھی لگائے کاشتکاروں نے جھنگ چنیوٹ روڈ بلاک رکھا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر تعینات رہی دوسری طرف فیصل آباد روڈ پر سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی سید حسن مرتضے نے بھی کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاشتکاروں کے ساتھ ہیں موجود ہ حکومت نے اگر ان کے ساتھ ناروا سلوک جاری رکھا تو ہو اپنے کاشتکاروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی