کاشتکاروں سے مقرر کردہ نرخوں پر گنا نہ خریدنے والی شوگرملوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، شوگرملوں کوہر صورت پنجاب کے کاشتکاروں سے گنے کی خریداری مقررکردہ نرخوں پریقینی بنائی جائیمقررکردہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنیوالے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہوں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی کمشنرز اورڈی سی اوز کو سخت ہدایات جاری

ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے ڈویژنل کمشنرز اوراضلاع کے ڈی سی اوز کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگرملوں کوہر صورت پنجاب کے کاشتکاروں سے گنے کی خریداری مقررکردہ نرخوں پریقینی بنائی جائے اورشوگر ملوں کی جانب سے کاشتکاروں سے گنے کی خریداری کاسلسلہ کسی قیمت پربندنہیں ہونا چاہیے۔

ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کاشتکاروں سے مقرر کردہ نرخوں پر گنے کی خریداری نہ کرنے والی شوگرملوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مقررکردہ نرخوں پرکاشتکاروں سے گنا نہ خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اورمقررکردہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنیوالے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہوں گے اورمیں کسی بھی صورت خلاف ورزی برداشت نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔گنے کی مقرر کردہ نرخوں میں کسی صورت کمی نہیںآ نے دی جائے گی اوراس ضمن میں حکومت ہر اقدام اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس ضمن میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کمشنرز اور ڈی سی اوز کو مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں سے مقرر کردہ نرخوں پر گنے کی خریداری کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی