بند کریں
صحت صحت کی خبریںفیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم(کل) سے شروع ہو گی
حفاظتی ویکسین ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 07/12/2014 - 14:54:59 وقت اشاعت: 07/12/2014 - 14:54:59 وقت اشاعت: 07/12/2014 - 14:47:55 وقت اشاعت: 07/12/2014 - 14:16:32 وقت اشاعت: 07/12/2014 - 14:10:02 وقت اشاعت: 07/12/2014 - 13:55:02 وقت اشاعت: 07/12/2014 - 12:58:39 وقت اشاعت: 07/12/2014 - 12:58:06 وقت اشاعت: 07/12/2014 - 12:38:21 وقت اشاعت: 07/12/2014 - 12:15:54 وقت اشاعت: 07/12/2014 - 12:00:16

فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم(کل) سے شروع ہو گی

حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو کیچ اپ ڈے کے طور پر11 دسمبر کو بھی قطرے پلانے کا عمل جاری رکھا جائیگا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم (کل) پیر سے شروع ہو گی جبکہ10 دسمبر بروز بدھ تک 5 سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور کسی بھی وجہ سے حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو کیچ اپ ڈے کے طور پر11 دسمبر (جمعرات) کو بھی قطرے پلانے کا عمل جاری رکھا جائیگا ۔

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے احکام کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع فیصل آباد میں پانچ سال تک کی عمر کے 12لاکھ 95ہزار161بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ صحت کی کل 2843 ٹیمیں سرگرم عمل ہونگی جن میں 2314موبائل، 370فکسڈ پوائنٹس اور 159ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں شامل ہیں ۔ فیصل آباد کی289یونین کونسلز کیلئے 468ایریا انچارجز بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ ای ڈ ی او ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ، تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، تمام رورل ہیلتھ سنٹرز اور بیسک ہیلتھ یونٹس کے انچارجز بھی انسداد پولیو مہم کی براہ راست نگرانی کریں گے ۔



07/12/2014 - 13:55:02 :وقت اشاعت