ضلع اوکاڑہ میں (کل) سے تین روزہ پولیو مہم شروع کی جائے گی

اتوار 7 دسمبر 2014 15:14

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) ضلع اوکاڑہ میں کل بروز سوموار سے شروع ہونے والی تین روز انسداد پولیو مہم کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کی خوراک پلا کر ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم نے کر دیا اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورایا ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ ڈاکٹر محمد اسلم قائم خانی ڈسٹرکٹ ہسپتال کے چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹرز محمد سعید اختر ،ڈاکٹر جاوید گوندل سمیت ڈاکٹروں ، سماجی اداروں کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پولیو کی بیماری کے خاتمہ کیلئے حکومت نے تہیہ کررکھا ہے ضلع اوکاڑہ کو پولیو فری بنانے کیلئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو آگے آنا ہو گا بچوں کو پولیو کی خوراک پلانے والی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بچوں کے والدین کو تعاون کرنا ہو گا اور موزی مرض سے بچانے کیلئے 5 سال سے کم عمر بچوں کو ہر صورت پولیو خوراک پلانا ہو گی جو والدین انکاری ہونگے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیے گی ای ڈی او ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکٹر جاوید احمد گورایا نے بتایا کہ تین روزہ ہم کے دوران ضلع اوکاڑہ میں 5 لاکھ 30ہزار 628 بچوں کو پولیو خوراک پلائی جائے گی اس سلسلہ میں 970 موبائل ٹیمیں 137 فکسڈ سٹیشن قائم کردئیے ہیں 213 ایریا انچارج ہونگے انہوں نے کہا کہ موبائل ٹیمیں ریلوے سٹیشنوں جنرل بس سٹینڈ سمیت خانہ بدوشوں کی جھگیوں تک بچوں کو پولیو خوراک پلائیں گی ٹیموں کی چکنگ کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے اس سلسلہ میں کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ ڈاکٹر محمد اسلم قائم خانی نے بتایا کہ تین روزہ پولیو مہم کے اختتام کے دو روز بعد تک ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پولیو کیمپ کام کرے گا اگر کوئی بچہ مہم کے دوران خوراک لینے سے رہ جائے تو ان کے والدین ڈسٹرکٹ ہسپتال سے بچوں کو پولیو خوراک کے دوران خوراک لینے سے رہ جائے تو ان کے والدین ڈسٹرکٹ ہسپتال سے بچوں کو پولیو خوراک دلوائیں ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ کے چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر محمد سعید اختر، ڈاکٹر جاوید گوندل نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو جیسی بیماری سے بچانے کیلئے والدین کو چاہئے کہ وہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں بچوں کو پولیو خوراک دلوائیں تاکہ بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی