کمشنر میرپور نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا

پیر 8 دسمبر 2014 16:18

میرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) محکمہ صحت عامہ آزادکشمیرکی طرف سے خسرہ بچاؤ، پولیو اور ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے 12 روزہ مہم کا ضلع میرپورمیں کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکرباقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنرمیرپوڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان، کمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری محمدطیب، ڈی جی منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقاراعظم، ڈی ایچ او ڈاکٹربشیرچوہدری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرفداحسین،ڈپٹی کمشنرچوہدری محمدطارق، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن الحاج غلام رسول عوامی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری امجداقبال، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمدعزیز مغل، انجمن تاجراں کے صدرچوہدری محمدنعیم، جنرل سیکرٹری تنویرغازی، سابق چیئرمین ایم ڈی اے ڈاکٹرامین چوہدری، اوورسیز راہنماچوہدری جمیل تبسم،ایکسین بلڈنگ ڈویژن چوہدری انعام الحق، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز پروفیسر طاہرفاروق، ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹرروبینہ عدالت،ڈاکٹرریاست، ڈاکٹرریاض، تنظیم غیرجریدہ کے ضلعی صدرچوہدری گلزارعلی کے علاوہ محکمہ صحت عامہ،سول سوسائٹی، پریس نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمدبشیرچوہدری نے خسرہ بچاؤمہم جو ضلع میرپورمیں 8 دسمبرسے 20 دسمبرتک جاری رہے گی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ضلع میرپورمیں 6 ماہ سے 10 سال کے ایک لاکھ پچپن ہزارتین صد چھپن بچوں کو خسرہ بچاؤ ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔ ضلع میں ایک سوپانچ آؤٹ رینج ٹیمیں لوگوں کے گھروں میں جاکر حفاظتی ٹیکے لگائیں گی جبکہ 32 فکسڈ سنٹر، بی ایچ یو اور آر ایچ سی میں بھی حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت عامہ کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں اور این جی اوز کا بھی اشتراک ہے۔خسرہ بچاؤٹیمیں سکولوں میں جاکر6 ماہ سے 10 سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائیں گی ۔ انھوں نے عوام الناس اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ خسرہ بچاؤٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات اور قطرے ضرورپلوائیں۔

انھوں نے بتایاکہ WHO کے تعاون سے 1988 میں جنیوامیں چیچک کوپوری دنیاسے ختم کرنے کی مہم کا آغاز ہواجس کے باعث آج پوری دنیا میں چیچک کی بیماری مکمل ختم ہوگئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ WHO اور یونیسیف کے تعاون سے سال 1994 سے پولیو کے خاتمے کی مہم پاکستان کے چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیرمیں شروع کی گئی ۔ جس کے باعث سال 2000 سے اس وقت تک آزادکشمیرپولیوفری ہے گذشتہ 14 سالوں سے آزادکشمیرمیں پولیوکا کوئی کیس بھی موجود نہیں۔

انھوں نے بتایاکہ WHO او ریونیسیف کے تعاون سے خسرہ مہم بھی کامیاب ہوگی۔ کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان نے کہاکہ خسرہ اور پولیو خطرناک مہلک امراض ہیں جس کے خاتمے کے لیے WHO اور یونیسیف پوری دنیامیں کام کررہی ہے ۔ محکمہ صحت عامہ کی طرف سے آزادکشمیرکو پولیوفری بنانا محکمہ ہیلتھ کی بہترین کارگزاری ہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

انھوں نے کہاکہ خسرہ مہم جیسی مہلک مرض کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت عامہ کے ساتھ ساتھ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ ہرممکن تعاون کررہی ہے ۔ اس مرض کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں کے ساتھ سول ایڈمنسٹریشن بھی اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے۔ قبل ازیں کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان نے محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کی طرف سے 12 روزہ خسرہ بچاؤ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیااور اس مہم کی کامیابی کے لیے دعاکی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو