گورنرخیبرپختونخوا کی پولیو ٹیم کے دوسیکورٹی اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)خیبرپختونخواکے گورنرسردار مہتاب احمدخان نے پیرکے روزضلع سوات میں پولیو ٹیم کے دوسیکورٹی اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ ملوث عناصرقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

گورنر نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم ان کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔

Your Thoughts and Comments