بند کریں
صحت صحت کی خبریں محروم معیشت طبقات خصوصا کچی آبادیوں میں پلاٹ مالکان کوگھر بنانے کیلئے قرضہ دینے کے پائلٹ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 08/12/2014 - 20:25:25 وقت اشاعت: 08/12/2014 - 20:19:34 وقت اشاعت: 08/12/2014 - 20:12:33 وقت اشاعت: 08/12/2014 - 19:37:15 وقت اشاعت: 08/12/2014 - 19:28:53 وقت اشاعت: 08/12/2014 - 19:28:53 وقت اشاعت: 08/12/2014 - 19:16:38 وقت اشاعت: 08/12/2014 - 18:45:00 وقت اشاعت: 08/12/2014 - 18:40:47 وقت اشاعت: 08/12/2014 - 17:18:51 وقت اشاعت: 08/12/2014 - 17:10:11

محروم معیشت طبقات خصوصا کچی آبادیوں میں پلاٹ مالکان کوگھر بنانے کیلئے قرضہ دینے کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری،

محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف , لائیوسٹاک اور زراعت کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے،لاہور میں جدید سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا ہے،مویشی پال فارمرز کیلئے کارپوریٹ فارمنگ متعارف کرانے پر توجہ دی جائے،وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے محروم معیشت طبقات خصوصاً کچی آبادیوں میں پلاٹ کے مالکان کو گھر بنانے کیلئے قرضہ حسنہ دینے کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔گھر بنانے کیلئے قرضہ دینے کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کی۔

چیئرمین پنجاب حلال ڈویلپمنٹ اتھارٹی جسٹس (ریٹائرڈ) خلیل الرحمن خان نے قرض حسنہ پروگرام اورلائیوسٹاک کی ترقی کیلئے فیڈ لاٹ فیٹنگ(Feed Lot Fattening) کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی کہ قرض حسنہ دینے کے پروگرام کے حوالے سے حتمی طریقہ کارجلد تیار کیا جائے اوراس ضمن میں جامع سفارشات مرتب کر کے پیش کی جائیں۔

اجلاس کے دوران قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد 2 لاکھ روپے تک مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اوراس ضمن میں پنجاب حکومت نے پہلے بھی متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک اور زراعت انتہائی اہم شعبے ہیں جنہیں پائیدار بنیادوں پر فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں جدید ترین سلاٹر ہاؤس قائم کیا ہے جس سے شہریوں کو حفظان صحت کے مطابق گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلئے حلال مصنوعات کی برآمدات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مویشی پال فارمرز کیلئے کارپوریٹ فارمنگ متعارف کرانے پر توجہ دی جائے اور لائیوسٹاک و زراعت کے شعبوں میں ویلیوایڈڈ کو فروغ دیا جائے تاکہ پاکستان عالمی ایکسپورٹ مارکیٹ میں اپنا نمایاں مقام حاصل کرسکے۔

اجلاس میں محروم معیشت طبقات خصوصاً کچی آبادیوں میں پلاٹ کے مالکان کو گھر بنانے کیلئے قرضے دینے کے پروگرام اور لائیوسٹاک کے شعبہ کی بہتری کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پنجاب حلال ڈویلپمنٹ اتھارٹی جسٹس (ریٹائرڈ) خلیل الرحمن خان، معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محمد ارشد جٹ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

08/12/2014 - 19:28:53 :وقت اشاعت