شوگر ملوں کی کرپشن بند کرانے کیلئے کسان بورڈ پاکستان کا جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس 11دسمبر کو طلب

منگل 9 دسمبر 2014 16:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) نو دسمبر عالمی اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر کسان بورڈ پاکستان صادق خاں خاکوانی نے کہا کہ شوگر ملوں ،کاٹن ملوں اور رائس ملوں نے لوٹ مار اور کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے ۔دھان اور کپاس کی فصلوں کو اُونے پونے خرید کر کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور اب شوگر ملوں نے اُوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے ،کنڈوں میں ہیرا پھیری کر کے گنے کے ریٹ کم کر کے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔

اس کے علاوہ کسانوں سے متعلقہ سرکاری محکمے پولیس، محکمہ ریوینو ، محکمہ انہار ، محکمہ زراعت ، کھاد کمپنیاں ، کیڑے مار ادویات بنانے والی کمپنیاں ، بیج بنانے والی کمپنیاں بھی اپنی اپنی جگہ پر کرپشن کر کے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میاں نوا ز شریف ، آصف علی زرداری ،عمران خاں ، جہانگیر ترین، چوہدری برادران سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی زیر اثر شوگر ملوں اور محکموں میں کرپشن اور لوٹ مار بند کرائیں اور عالمی اینٹی کرپشن ڈے پر عہد کریں کہ وہ ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ کر کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان عالمی اینٹی کرپشن ڈے پر عہد کرتا ہے کہ وہ کروڑوں کسانوں کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی زیادتیوں اور کرپشن کو بند کرانے کے لئے ملک گیر تحریک چلائے گا کیونکہ کرپشن اور لوٹ مار دیمک کی طرح ہماری معیشت کو چاٹ رہی ہے اس سلسلے میں گیارہ دسمبر 2014 بروزجمعرات کو گیارہ بجے لاہور میں کسان بورڈ پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے جنرل کونسل کے ممبران شریک ہونگے اور ملک بھر میں کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بند کرانے کے لئے اور تحریک چلانے کے لیے آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔سیمینار سے دیگر کسان تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو