بند کریں
صحت صحت کی خبریںپاکستان میں غریب اور متوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب ضرور آئے گا، الطاف حسین

صحت خبریں

وقت اشاعت: 09/12/2014 - 18:16:43 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 17:50:53 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 17:14:52 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 16:23:46 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 16:20:57 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 16:13:13 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 16:06:29 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 15:08:06 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 15:04:13 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 13:39:59 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 13:34:44

پاکستان میں غریب اور متوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب ضرور آئے گا، الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں غریب اور متوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب ضرور آئے گا۔لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ قوم کے بہتر مستقبل کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ایم کیوایم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جنہوں نے اپنے نظریے اور مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا لیکن کسی باطل قوت کے آگے سر جھکانا گوارا نہیں کیا، یہ ان کی قربانیوں کا ہی ثمر ہے کہ آج ایم کیوایم کا فلسفہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چپے چپے میں پھیل چکا ہے، ملک بھر میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا شعور تیزی سے فروغ پارہا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، ہمیں کامل یقین ہے کہ جلد ہی پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب آئے گا، پاکستان میں خلق خدا راج کرے گی اور ملک سے ظلم وستم اور جبرواستبداد کا نظام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا۔ ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکن شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور اپنے مقصد کی تکمیل کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

09/12/2014 - 16:13:13 :وقت اشاعت