وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو جلد آپریشنل کیا جائے گا ‘ جواد رفیق ملک ،

حکومت پی آئی این ایس کی ایمرجنسی کو جون 2015 تک فنکشنل کرنے کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرے گی‘سیکرٹری صحت پنجاب

منگل 9 دسمبر 2014 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء ) سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو آپریشنل کرنے کے لئے اضافی فنڈز فراہم کئے جائیں گے، انسٹی ٹیوٹ کو ایک خود مختار ادارے کے طو رپر چلایا جائے گا جس کے انتظامی امور کو چلانے کے لئے خود مختار بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دیا جائے گا ۔

انہوں نے یہ بات یہاں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو فنکشنل کرنے کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل پی جی ایم آئی /امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ ، چیف پلاننگ آفیسر محکمہ صحت عبدالحق بھٹی، پروفیسر خالد محمود، محکمہ خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں PINS کے بارے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی 10 منزلہ عمارت مکمل ہو چکی ہے اور انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ ایمرجنسی کو جون 2015 ء تک آپریشنل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کیلئے 350 ملین روپے کی اضافی گرانٹ درکار ہے ۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ اس وقت لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ نیوروسرجری میں سالانہ 5500 آپریشن کئے جاتے ہیں جبکہ آؤٹ ڈور میں روزانہ 300 اور ایمرجنسی میں اوسطا 100 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے دماغی امراض اور نیوروسرجری کے مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی تشخیص و آپریشن کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2 مرحلوں میں مکمل ہو گا جس پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 2745 ملین روپے ہے اور نظرثانی شدہ PC-1 پی اینڈڈی کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ پروفیسر آف نیوروسرجری ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ رواں سال 300 ملین روپے منصوبے کے لئے جاری ہو چکے ہیں اور بیڈز کے علاوہ 2 آپریشن تھیٹرز کیلئے آلات بھی آچکے ہیں ۔

سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے کہا کہ محکمہ صحت انسٹی ٹیوٹ کے ایمرجنسی سروسز کے شعبہ کو جون 2015 ء تک آپریشنل کرنے کے لئے 350 ملین روپے کے اضافی فنڈز جلد فراہم کر ے گا ۔ انہوں نے پی جی ایم آئی او رامیر الدین میڈیکل کالج کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں بلڈنگ ٹاورز تعمیر کرنے کے سلسلہ میں ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کے لئے پی سی ون تیار کیا جائے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بننے والے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو جدید سہولیات سے اراستہ کیا جائے گا او ریہ ایک سپیشلسٹ انسٹیٹیوٹ ہو گا جو پی جی ایم آئی اور امیر الدین میڈیکل کالج کے طلباء کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں میں بھی بہت ممدو معاون ثابت ہو گا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی