بند کریں
صحت صحت کی خبریںعائشہ رضا فاروق کی فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کیلئے خدمات انجام دینے والے کارکن کے قتل ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 09/12/2014 - 21:36:43 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 21:35:00 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 21:09:09 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 20:18:23 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 20:05:46 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 19:57:51 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 19:49:00 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 19:43:33 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 19:08:50 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 18:56:01 وقت اشاعت: 09/12/2014 - 18:34:47

عائشہ رضا فاروق کی فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کیلئے خدمات انجام دینے والے کارکن کے قتل کی شدید مذمت ،

حکام حملہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کریں ، وزیر اعظم کی فوکل پرسن کا بیان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کیلئے خدمات انجام دینے والے کارکن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ وہ اس حملہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کریں۔ یہ حملہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ سے روکنے کے ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے تاہم ایسے واقعات ایک صحت مند اور خوشحال ملک کے ساتھ مضبوط قوم کی تعمیر کے لئے پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فیصل آباد کی پیپلز کالونی کی یونین کونسل 228 میں انسداد پولیو مہم میں مصروف ایک کارکن پر موٹر سائیکل سوار نے فائر کر دیا۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ مینجمنٹ فیصل آباد نے انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ حکومت پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

09/12/2014 - 19:57:51 :وقت اشاعت