ڈاکٹر طاہرالقادری نے پوری دنیا میں امن کے قیام کے لئے اہم کرداراداکیا۔اجمل چوہدری،

پوری قوم کو آئین اور قانون کاشعور دیا۔ابراررضاایڈووکیٹ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب کے موقع پر اجتماعی دعا و خطابات

منگل 9 دسمبر 2014 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اجمل چوہدری،ابراررضاایدووکیٹ ،عرفان طاہر غلام علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام کی حقیقی ترجمانی اور قیام امن کے لئے بے پایاں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم کو آئین اور قانون کاشعور دیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عرفان طاہر،سفیان صابر،احسان اللہ ایڈووکیٹ،احمد یار ایڈووکیٹ،فاروق بٹ،عثمان بٹ،اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری قوم کے مسیحا ہیں پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جلد صحت یاب ہوکر واپسی پر انقلابی تحریک کاآغاز وہیں سے کریں گے اور غریب عوام کے حقوق دلانے کی انقلابی تحریک کومنزل تک پہنچا کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے انقلابی جدوجہد کاآغاز نچلی سطح سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انقلاب کی تحریک کو پوری دنیا کے کونے کونے میں پھیلا دیا۔ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں سفیر امن کے طور جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی انقلابی جدوجہد کے ذریعے پوری قوم کو آئین ،قانون اور حقیقی جمہوریت کاسبق سکھایا۔

اور پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا۔آج پوری قوم انقلاب کے لئے تیار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار با اثر حکمرانوں نے ہم پر انصاف کے تمام دروازے بند کر دئیے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے شہید کئے گئے کارکن کے لئے بھی دعاکی ۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر ریاستی جبروتشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔اورقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی