انسولین کی نئی گولی سے ذیابطیس کے مرض پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ

ہفتہ 23 جون 2007 16:11

لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار23 جون 2007)انسولین کی نئی گولی سے ذیابطیس کے مرض پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے، ذیابیطس یا شوگر کے مریضوں کو شوگر کنٹرول کرنے لیے روزانہ انجیکشن نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ یہ کام اب گولیوں سے لیا جائے گا۔ایک برطانوی تحقیقاتی ادارے کے ماہرین کی رپورٹ کے مطابق انسولین کی گولی سے زیابطیس کے مرض کو کنٹرول کیاجا سکتا ہے۔

کارڈیف یونیورسٹی کے ماہرین نے منہ سے انسولین لینے کے مسئلے کو حل کر لیا ہے۔ کیپسول پر موجود خاص کوٹنگ یا تہہ دوائی کو معدے میں ایسڈ سے بچاتی ہے اور اسے چھوٹی آنت تک جانے میں مدد دیتی ہے جہاں جا کر یہ حل ہو جاتی ہے۔ محققین 16 مریضوں پر کیے گئے اپنے ٹرائل کے نتائج امیریکن ڈائبیٹیز ایسوسی ایشن کو پیش کریں گے۔ ڈاکٹر سٹیو لوزیو کی تحقیق کے مطابق منہ سے دوائی کھانے سے بھی جسم میں وہ بنیادی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں جو ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرائل میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ اگر گولیاں دن میں دو مرتبہ، صبح ناشتے سے پہلے اور شام کھانے سے پہلے، لی جائیں تو ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریضوں میں کامیابی سے گلوکوز لیول کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ڈئیابیٹیز یو کے نے نئی تحقیق کو خوش آمدید کہا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اس میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔ ڈئیابیٹیز یو کے کے ریسرچ مینیجر ڈاکٹر آئن فریم نے کہا کہ برطانیہ میں اس وقت 700,000 مریض ہیں جو انسولین کا انجیکشن لگاتے ہیں۔ ان میں سے کئی ایک یہ دن میں چار مرتبہ لگاتے ہیں۔ اس طرح اگر ان کا انجیکشن دوائی میں بدل جائے تو ان کے معیارِ زندگی میں کافی تبدیلی آ سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی