وزیر اعلی پنجاب کا فیصل آباد کے مرحوم پولیو ورکر سکول ٹیچر محمدسرفراز کے اہل خانہ کے لئے 10 لاکھ کی امداد کا اعلان ،

فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم پر نیشنل ایمرجنسی کے تحت عملدرآمد کریں اور ہر پولیو ٹیم کی جامع سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے،پنجاب حکومت

بدھ 10 دسمبر 2014 23:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے مرحوم پولیو ورکر سکول ٹیچر محمدسرفراز کے اہل خانہ کے لئے 10 لاکھ کی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھرکی ضلعی انتظامیہ کوہدایت کہ انسداد پولیو مہم پر نیشنل ایمرجنسی کے تحت عملدرآمد کریں اور ہر پولیو ٹیم کی جامع سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ ہدایات سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کی وڈیو لنک کانفرنس کے بعد جاری کی،حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع فیصل آباد میں انسداد پولیو کے سلسلے میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ہر پولیو ٹیم کے ہمراہ مسلح کانسٹیبل کی ڈیوٹی لگانے کے علاوہ متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی گلی محلوں میں گشت کر رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے افسران سمیت اسسٹنٹ کمشنرز ‘ ٹی ایم اوز اور ریونیو افسران کو بھی حفاظتی نقطہ نظر سے پولیو ٹیموں کی نگرانی کرنے کی ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی سطح پر اچھا تاثر نہیں پایا جارہا جس کو دور کرنے کے لئے پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی اشد ضروری ہے اور اس قومی فریضے میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیمیں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے ڈویژن کے کونے کونے میں جائیں اور مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لئے موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے فیصل آباد میں پولیو ڈیوٹی انجام دینے والے سکول ٹیچر کی فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکت پر گہرے دکھ اور رنج کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی مسائل کے پیش نظر پولیو مہم میں ایک یا دو دن کی توسیع کی جا سکتی ہے تاہم اہداف کے حصول کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے ۔

آر پی او نے ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ہر پولیو ٹیم کو سیکورٹی فراہمی کی جائے اس سلسلے میں مقامی وسائل کے مطابق موثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔انہوں نے پولیو ٹیموں کے لئے موبائل پولیس کے گشت میں مزید اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ڈی سی او نور الامین مینگل نے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پولیو ڈیوٹی کرنے والے سکول ٹیچر محمد سرفراز کی فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مقتول کے اہل خانہ کے لئے 10 لاکھ کی امداد کا اعلان کیا ہے کیونکہ وہ قومی کاز کے لئے فرائض انجام دے رہے تھے ۔

اجلاس کے شرکاء نے اس موقع پر مرحوم پولیو ورکر کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی ۔ ڈی سی او نے پولیو ورکرز کے جذبہ خدمت اور فرائض سے وابستگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عزم و ہمت اور بھر جذبے کی بدولت انسداد ۔ اس موقع پر آر پی او احسان طفیل ‘ ڈی سی او نور الامین مینگل اور سی پی او ڈاکٹر سہیل تاجک بھی موجود تھے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی