پی ٹی آئی کی ہڑتال کی کال ٹرانسپورٹرزاور تاجربرادری نے مسترد کردی

ٹرانسپورٹرز کسی سیاسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے ‘ ارشاد بخاری

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء)پی ٹی آئی کی ہڑتال کی کال ٹرانسپورٹرزاور تاجربرادری نے مسترد کردی کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے مطابق جمعہ کو ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت نے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ارشاد بخاری نے کہا کہ اگر قانون نافذ کرنے والے سیکورٹی دیں گے تو کراچی میں ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کسی سیاسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔دوسری جانب چیئرمین سندھ تاجر اتحاد نے بھی کل بروز جمعہ کاروبار مطعل کرنے سے صاف انکار کردیا شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھلیں گے اور سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ جمعہ کو تمام تجارتی مراکز کھلے رہیں گے ، انھوں نے مطالبہ کیا کہ احتجاج اور ہرتال کے موقع پر آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور سیکیورٹی ادارے تاجروں کو تحفظ فراہم کریں۔

Your Thoughts and Comments