کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے،غلام دستگیر بادینی،

جدید دور میں تحقیقی علم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود کے بغیر ترقی کی منزل پانا مشکل ہے، بی آر ایس پی کی جانب سے یوتھ سپورٹس کمپلیکس نوشکی کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ،خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، رکن بلوچستان اسمبلی

جمعرات 11 دسمبر 2014 20:10

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان حاجی غلام دستگیر بادینی نے پیٹرپ فاؤنڈیشن کے مالی معاونت اوربلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے تعمیر شدہ یوتھ سپورٹس اینڈ لرننگ سنٹر نوشکی کے با قاعدہ افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔

اور اس جدید دور میں تحقیقی علم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود کے بغیر ترقی کی منزل پانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی کی جانب سے یوتھ سپورٹس کمپلکس ضلع نوشکی کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے اور اب اس کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اور اس غیر سرکاری ادارے کا صوبے کی دیہی علاقوں کے عوام کی تراقی کے لیے نمایاں کردار ہے۔

(جاری ہے)

جو قابلِ تحسیں ہے۔

اور اس سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ حکومتی سطح پر نوشکی میں بی آر ایس پی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتا ہوں بلکہ دیگر غیر سرکاری تنظیمیں اور ڈونر اداروں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور پورے صوبے میں خصوصاََ نوشکی میں ترقیاتی عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس پر وقار تقریب میں بی آر ایس پی کے چیف ایگزیگٹیو نادر گل بڑیچ، ڈی سی نوشکی عبدالقدوس مینگل، ایم سی پیٹرپ شہزادہ پرویز، کالج کے پرنسپل صاحبزادہ عبدالمجید اور دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس پی کے چیف ایگزیگٹو نادر گل بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پی عرصہ دراز سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کی معیارِ زندگی بلند کرنے اور غربت میں کمی لانے کے لئے کوشاں ہے نو تعمیر شدہسپورٹس کمپلکس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سنٹر کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

جن میں مختلف ہال تعمیر کئے گئے ہیں جن میں جمنازیم، کمپیوٹر لیب، لائبریری، مرد و خواتین کے لئے الگ الگ سیکشن اور ٹیبل ٹینس سمیت تمام انڈور گیمز کی سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دو سال کی مختصر مدت میں اعلیٰ میعار کے ساتھ اس پراجیکٹ کو پایہء تکمیل تک پہنچایا۔ اور آخر میں بی آر ایس پی کے چیف ایگزیگٹیو نادر گل بڑیچ نے نو تعمیر شدہ یوتھ سپورٹس اور لرننگ سنٹر کے کاغذات کالج کے پرنسپل حوالے کر دیا اس موقع پر ایم پی اے حاجی غلام دستگیر بادینی اور دیگر ارکانِ کمیٹی بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی