اولیاء کے آستانے رشدو ہدایت کے سرچشمے اور روشنی کے مینار ہیں‘محمد بشیر مصطفی

جمعہ 12 دسمبر 2014 12:34

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) اولیاء کے آستانے رشدو ہدایت کے سرچشمے اور روشنی کے مینار ہیں دنیا اگر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو اپنی جبینوں کو دہلیز مصطفی پر جھکا دے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلاد کا انعقاد کرتے ہیں حضور کی سیرت وکردار پر عمل کر کے ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں اسلام کی تاریخ گواہ ہے اسلام کی تاریخ گواہ ہے اسلام کبھی بھی تلوار کے زور پر نہیں بلکہ اولیاء اللہ کے کردار کی بدولت پھیلا ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین محمد بشیر مصطفی نے سینئر صحافی ساجدمحمود چوہدری کے والد محترم چوہدری طالب حسین مرحوم کے ختم چہلم کے موقع پر منعقد عظیم الشان میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت قاری محمد سلطان نے حاصل کی ۔ ہدیہ عقیدت بحضور محمد نسیم رضا، احمدنعمان فاروقی ، عبدالعزیز ، قاری تجمل حسین پیش کی عارفانہ کلام چوہدری کرامت کھڑی نے پیش کیا اس خوبصورت محفل میں نقابت کے فرائض محمد اسحق چوہان نے ادا کیے انہوں نے کہا کہ چوہدری طالب حسین مرحوم خداداد صلاحیتوں کے حامل نیک سیرت اور ہمدرد انسان تھے چوہدری نذر حسین مرحوم نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی بقاء فلاح و بہبود کیلئے گزاری ان دونوں افرد کی وفات اہلیان علاقہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔ محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاری زاہد اقبال صدیقی نے کہا کہ اللہ کی راہ میں خلوص نیت سے خرچ کرنے والے اور خالص عبادت کرنے والے کل بروز قیامت خاص مقام کے حقدار ہونگے ۔ حضور داتا گنج بخش علی ہجویری  نے پوری زندگی خلوص نیت سے اللہ کی عبادت کی آج ان کے عرس کے موقع پر لاکھوں زائرین کو خالص دودھ ملتا ہے دنیا میں کامیاب انسان وہی ہے جو اللہ کی بندگی اور اس کے حبیب محمد مصطفی کی اطاعت کرئے اور اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزارے ۔

چوہدری ساجدنے آخر میں تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اختتام پر اتحاد عالم اسلام، استحکام پاکستان ، تحریک آزادی کشمیر ، خطہ کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ ختم چہلم کی دعا میں چوہدری جاوید آف بھڑکے ، چیئرمین KIWFرجسٹرڈ، عامر چوہان ، چوہدری خالد حسین ، چوہدری رمضان جانی ، چوہدری طلعت تبسم ، حاجی صابر، سائیں چوہدری یعقوب بی تھری کے علاوہ سیاسی وسماجی رہنماء ، وکلاء اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، سینئر صحافی کاشف رشید ، چوہدری خالد حسین ، صدر سی یو جے میرپور پرویز شہزاد ، خالد محمود انجم و دیگر نے شرکت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی