بند کریں
صحت صحت کی خبریں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 121.80ارب روپے مختص کئے جوپنجاب کے بجٹ کا 11.66فیصد ہے ‘ مجتبیٰ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 12/12/2014 - 18:53:32 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 18:49:19 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 18:30:00 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 18:18:06 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 16:55:20 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 16:12:58 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 15:31:18 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 14:27:55 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 12:34:02 وقت اشاعت: 11/12/2014 - 23:23:20 وقت اشاعت: 11/12/2014 - 23:21:20

صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 121.80ارب روپے مختص کئے جوپنجاب کے بجٹ کا 11.66فیصد ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) وزیر قانون ،ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ خواتین کوصحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز و ویزیٹرز اور پیرامیڈکس کے کردار کو مزیدفعال بنایا جائے گا ۔فیملی فزیشنز، لیڈی ہیلتھ ورکرزاور خواتین کے وفود سے ملاقا ت کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ہر 10 ہزار ماؤں میں سے 500 مائیں دوران زچگی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں،اسی طرح 1000 بچوں میں سے 77 بچے دوران پیدائش وفات پا جاتے ہیں - انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کے لئے وسائل کی ری جنریشن کے ذریعے سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں مہیا کررہی ہے اورحکومتی پروگرامز کا مقصد ملینئم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنا ہے تا کہ خواتین کی صحت بہتر بنا کر انہیں قومی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع مہیا کئے جا سکیں - انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 121.80ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جوپنجاب کے بجٹ کا 11.66فیصد ہے اورکم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر 8ارب 75 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت نے ماں اور بچوں خصوصاً نوزائیدگان کی صحت اور انہیں جدید طبی سہولتیں دینے کے لئے مختلف ڈونر اداروں کے تعاون سے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے اور ان پراجیکٹس کے مراکز میں ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ کی تعیناتی‘ برتھ کٹس ‘ طبی آلات اور ضروری ادویات کی فراہمی کویقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماں وبچہ کی صحت کے لئے1.80۔ارب رو پے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جبکہ صوبہ میں بچوں کے نئے تین ہسپتال قائم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت برقرار رکھی گئی ہے جس کے لئے 60 کروڑ روپے ، ہیپاٹائٹس اور تپ دق جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی طور پر 2 ارب کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

12/12/2014 - 16:12:58 :وقت اشاعت