بند کریں
صحت صحت کی خبریں پیپلز پارٹی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے میں مصروف عمل ہے ،سید اعجاز شاہ بخاری

صحت خبریں

وقت اشاعت: 12/12/2014 - 20:29:57 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 20:23:14 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 18:57:24 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 18:53:32 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 18:49:19 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 18:30:00 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 18:18:06 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 16:55:20 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 16:12:58 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 15:31:18 وقت اشاعت: 12/12/2014 - 14:27:55

پیپلز پارٹی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے میں مصروف عمل ہے ،سید اعجاز شاہ بخاری

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے میں مصروف عمل ہے ، سندھ حکومت نے گذشتہ 6سالوں میں ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیا اور سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ، مخالفین کتنا ہی شور مچالیں ، سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کیساتھ ہے ، رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری کا ٹنڈومحمدخان میں این ٹی ایس کے تحت امتحانات پاس کرنے والے امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کئے جانے کی تقریب سے خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری نے ٹنڈومحمدخان ضلع کاؤنسل ہال میں این ٹی ایس کے تحت پرائمری ٹیچرز کے امتحانات پاس کرنے والے 179امیدواروں میں آفرآرڈر تقسیم کئے جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جوکہ عوام کی فلاح وبہبود کے کام کرنے میں مصروف عمل ہے ، پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نعرے روٹی کپڑا اور مکان پر عمل کررہی ہے ، جس کے تحت گذشتہ 6سالوں میں سندھ حکومت نے ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیا ، جبکہ غریبوں کو مکانات بنا کر دیئے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آج بھی لاکھوں خاندانوں کو رقم دی جارہی ہے ، جس سے لوگ عزت کی زندگی گذاررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تو عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز فراہم کی گئیں ، پیپلز پارٹی کیخلاف شورمچانے والے سندھ کی عوام کے دلوں سے پیپلز پارٹی کی محبت ختم نہیں کرسکتے ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی حکومت بہتر انداز میں سندھ کی تعمیر وترقی میں کام کررہی ہے اور ترقیاتی کاموں کا جال پورے سندھ میں پھیلا دیا گیا ہے ، پیپلز پارٹی کی جانب سے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور روزگار کی فراہمی کاعمل جاری ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان آئندہ انتخابات میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور آپا فریال تالپور کی قیادت میں متحد ہے ،آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور سندھ میں دوبارہ حکومت بنا کر عوام کی مزید پانچ سال خدمت کرے گی ، اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری ، رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو ، ڈپٹی کمشنر آصف میمن ، میر علی رضا تالپور ، حاجی اشرف میمن ، حاجی شفیع سٹھیو ودیگر نے این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدواروں میں آفر لیٹر تقسیم کئے ۔

12/12/2014 - 18:30:00 :وقت اشاعت