لاہور جنرل ہسپتال کا آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ ایک ماہ سے بند

ہفتہ 13 دسمبر 2014 17:20

لاہور جنرل ہسپتال کا آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ ایک ماہ سے بند

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت میں نیورو سرجی کے سب سے بڑے لاہور جنرل ہسپتال کا آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ گزشتہ ایک ماہ سے بند ہونے کے باعث صوبہ کے دوردراز کے علاقے سے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درجنوں مریض ہسپتال تک پہنچنے کے باوجود علاج معالجہ کی سہولت میسر نہ آنے کے باعث صحت یاب ہو کر گھر جانے کی بجائے اوپر چلے گئے ہیں۔

اس حوالے سے جب ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 12 نومبر کو محمد ادریس ولد غلام مرتضیٰ نامی مریض کی ہلاکت پر کافی ہنگامی آرائی کی گئی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی بنائے جس کی رپورٹ آنے پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق جنرل ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز امتیاز، ڈاکٹر سید عباس، ڈاکٹر حبیب خاں، ڈاکٹر اعجاز محمود، اور ہیڈ نرس رقیہ اورنگ زیب کو معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی رپورٹ میں ڈاکٹروں کی غیر ذمہ داری اور لا پرواہی اور غفلت کا الزام ثابت ہونے کے بعد معطل کیا گیا ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جنید مرزا نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور کے شعبہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے ہسپتال کے آؤٹ ڈور کے شعبہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بارے میں سیکرٹری ہیلتھ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے نوتس میں ہے۔

ہسپتال انتظامیہ اس حوالے سے بے بس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال نیورو سرجی کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور یہاں پر تمام جدید مشینری اور ادویات موجود ہیں اور نیورو سرجری کے ماہرین یہاں پر مستعدی سے کام کر رہے ہیں مگر ڈاکٹروں کی ہڑتال کو ختم کرنے کے آگے ہم بے بس ہیں۔ انہوں نے صوبہ کے درو دراز علاقوں سے آنے والے نیو رو کے مریضوں کی تکالیف کسمپرسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہسپتال کی ایمرجنسی کام کر رہی ہے۔

ایسے تمام مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جاتی تو ہسپتال کی ایمرجنسی میں آتا ہے۔ مگر جو مریض ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں آتے ہیں وہ ایمرجنسی کی نسبت معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تکالیف اور پریشانی کا ہمیں بخوبی علم ہے مگر ہم وہاں تک ہی جاتے ہیں جہاں تک قانون اور ضابطہ ہمارا ساتھ دیتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی