سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل نہ کئے تو پھر عوام کے پاس جانا ہوگا، سراج لحق

پولیو مہم موثر چیز ہے ،معاشرے میں مہم کو بدنام کردیاگیا ،ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت ملوث بڑے ناموں کو بے نقاب کیا جائے، کل پاکستان بین المدارس تقریری مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب

پیر 15 دسمبر 2014 17:23

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کے ذریعے باہمی مسائل حل نہ کئے تو پھر عوام کے پاس جانا ہوگا ۔پولیو مہم ایک موثر چیز ہے مگر ہمارے معاشرے میں پولیو مہم کو بدنام کردیاگیا ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت اس میں ملوث بڑے ناموں کو بھی بے نقاب کیا جائے مسجد کے ممبر ومحراب اصلاح معاشرہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

علماء کرام اور دینی جماعتوں کو اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے مسلکی اختلافات چھوڑنے ہونگے اسلامی نظام کے نفاذ میں ایک بڑی رکاوٹ دینی جماعتوں کے اختلافات بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس صوت الاسلام پاکستان کے زیر اہتمام پشاور میں ہونے والے کل پاکستان بین المدارس تقریری مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ علماء کرام کو دہشت گرد کہا گیالیکن مشرقی پاکستان کو جدا کرنے میں علماء کا نہیں بلکہ سب سیاستدانوں کا کردار تھا اسی طرح نیب کے بڑے ملزموں میں علماء کرام نہیں عصری تعلیم یافتہ سیاستدان شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا اسلامی نظام کے نفاذ میں دینی جماعتوں کا اختلاف ایک بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ دینی علوم حاصل کرنے والے طلباء دین کاحقیقی علم حاصل کر رہے ہیں۔

یہ شیطانی اور ظالمانہ نظام کے خلاف اور اسٹیٹس کو خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کواسلامی نظریے اورنظریہ پاکستان سے محروم رکھنے والے غدار ہیں کیونکہ قائد اعظم نے 100مرتبہ سے زیادہ فرمایا تھا کہ پاکستان کا مطلب ”لاالٰہ الا اللہ“ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سیاسی جماعتوں کے اختلافات کا متحمل نہیں ہوسکتا اگر انہوں نے مذاکرات سے اپنے مسائل حل نہ کئے تو ٹریفک پولیس والے آکر لڑنے والوں کا چالان کر دیں گے اور پھر عدالت سے بھی بات نہیں بنے گی بلکہ عوام کے پاس واپس جانا پڑے گا۔

مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا دہشت گردی ، تخریب کاری اور تخریبی عناصر سے کوئی تعلق نہیں ، علماء کرام پر شدت پسند ی اور دہشت گردی کے الزمات لگا کر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ڈاڑھی اور ٹوپی کو دہشت گردی کی علامت بنادیا گیا۔لیکن دینی مدارس اور علماء کرام خودکش حملوں ، قتل وغارت گری اور پولیو ورکرز پر حملوں کے خلاف ہیں ۔

اور اُخوت و محبت اور دین و ملک کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیں تو مسلکی و فرقہ واریت میں بٹی ہیں ۔ لیکن سیاسی جماعت بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اچھا کردار ادا نہیں کر رہیں ان جماعتوں کے اسٹیج سے ملک میں جلاؤ،گھیراؤ ،مارو کی ترغیب افسوسناک ہے اگر یہ باتیں کوئی عالم دین کرتا تو ہنگامہ کھڑا ہو جاتا انہوں نے عمران خان سے تشدد کے رویے کو پروان چڑھانے سے روکنے کی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتیں افہام و تفہیم اور مذاکرات کا راستہ اپنائیں ،انہوں نے کہا کہ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن لینے والے کو دس لاکھ، دوسری پوزیشن والے کو پانچ اور تیسری پوزیشن والے کو ڈھائی لاکھ روپے کے انعامات دیے جائیں گے مقابلوں کا آخری مرحلہ اور فائنل 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

تقریب کی صدارت عالمی مجلس ختم نبوتﷺ کے نائب امیر مولانا خواجہ عزیز احمد نے کی مقابلے میں خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے 15 نوجوان علماء نے حصہ لیا ان مقابلوں میں اسلام میں ختم نبوت کی اہمیت ، اسلام میں حفظان صحت کے اُصول اور اظہار رائے کے اسلامی تصور کے عنوانات پر مقررین نے تقاریر کیں،دوسرے مرحلے میں صوبہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے منتخب طلباء نے حصہ لیا پہلی پوزیشن جامعہ اسلامیہ ایبٹ آباد کے فضل الرحمن، دوسری پوزیشن فضل اللہ جامعہ اسلامیہ میر پور آزاد کشمیر جبکہ تیسری پوزیشن محمد شعیب جامعہ اشاعت الاسلام مانسہرہ نے حاصل کی یہ طلباء 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فائنل مقابلے میں شرکت کریں گے۔

اس مقابلہ کے منصفین حضرات نے بڑی باریک بینی سے نتیجہ مرتب کیا ‘ یہ پینل تین شخصیتوں پر مشتمل تھا ۔ ” محترم ڈاکٹر محمد سعد صدیقی صاحب (ڈائریکٹر شعبہ اسلامیات پنجاب یونیورسٹی) سینئر صحافی محترم مشتاق شباب صاحب اورمولانا کمال الدین المسترشد (رئیس دارالافتاء جامعہ اسلامیہ کلفٹن کراچی )شامل تھے۔تقریب سے صدر جلسہ محترم مولانا خواجہ عزیز احمد صاحب (نائب امیر عالمی مجلس ختم نبوت) اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب رئیس اور نائب صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا انوار الحق صاحب نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں تمام 15طلبہ اور بالخصوص 3اعلیٰ صلاحیت والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم ہوئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی