مو من آبا د میں قائم سر کاری ڈسپنری میں ڈاکٹر ز دیگر اسٹاف اور دواؤ ں کی دستیا بی کو یقینی بنا کرطبی سہولیات کیلئے فعال کیا جا ئے ،کمشنر کراچی

پیر 15 دسمبر 2014 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے بجلی نگر مومن آباد میں ضلعی انتظامیہ غربی کے زیر انتظام محکمہ صحت عالمی ادارہ صحت ، یونیسف اور روٹری کلب کے تعاون سے لگائے جانے والے طبی کیمپ کا معائنہ کیا۔جس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اور دیگر حفاظتی ٹیکے لگا ئے گئے۔کیمپ میں ہزاروں بچوں اور افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔

اور دوائیں دی گئیں۔ کیمپ میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے تعاون سے طبی معائنہ اور حفاظتی ٹیکے لگانے کے خصوصی انتظاما ت کئے گئے تھے۔اس موقع پر عالمی ادارہ صحت انسدا د پولیو مہم کے نگران ڈاکٹر صلا ح، عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے دیگر رکن ، یونیسف کی نمائندہ ڈاکڑ در قاضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید شجاعت حسین،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز،علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، مختلف این جی اوز کے نمائندے اور کمیونٹی کو لوگ مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر علاقہ کے مکینوں کے لئے مختلف طبی سہولتوں کی فراہمی اور چیک اپ کی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں ۔ بڑی تعداد میں بچو ں اور دیگر افراد نے کیمپ سے استفادہ کیا۔کمشنر نے اس کو شش کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں ۔ اس سے عام افراد کو ضروری طبی سہولتیں حا صل ہو تی ہیں اور انھین ان کی صحت کے بارے میں معلوما ت فراہم کر نے بھی مدد ملتی ہے۔

انھوں نے ای ڈی او صحت سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں جن بچوں اور دیگر مر د و خواتین کو مستقل طبی امداد کی ضرور ت کی نشاندہی ہو انھیں مستقل امداد فراہم کر نے کے انتظامات کئے جائیں۔انھوں نے اس موقع پر روٹری کلب کے ارکان سے ملاقات بھی کی ۔ روٹری کلب کے ارکان نے بتا یا کہ دور دراز اور مضافاتی علاقوں میں طبی امداد کی فراہمی کی سرکاری کو ششوں میں وہ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس سلسلہ میں حال ہی میں انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کے ہمراہ اور ان کی مدد سے گڈاپ کے علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کی امداد کے لئے راشن تقسیم کیا اور طبی امداد کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے مضافاتی علاقوں میں یا ان علاقوں میں جہا ں لو گوں کو طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے طبی سہولتوں کی فراہمی میں مد د کر نے کی خواہاں ہیں۔

درایں اثنا لو گوں کی شکا یت پر کمشنر کراچی نے یو سی ون میں قائم سرکاری ڈسپنسری کا بھی معاوئنہ کیا ۔ کمشنر کو بتا یا گیا کہ ڈسپنسری میں کوئی طبی عملہ مو جو د نہیں ہے۔ عملا اب یہ ڈسپنسری نہیں ہے ایک حصہ دفتر کے لئے استعمال ہو رہا ہے اور ایک حصہ کی حالت انتہائی دگر گوں ہے۔ کھڑکیاں دروازے غایب ہیں اور لوگوں نے اس کے اطراف کچرا گھر قائم کر دیا ہے۔

کمشنر نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ڈسپنسری کے حالت بہتر بنا نے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کریں او ر فوری طور پر لوگوں کو طبی سہولت کی فراہمی کا سلسلہ شروع کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کی ڈسپنسری میں ڈاکٹرز اور دوائیں دستیاب ہوں ۔ کمشنر نے کہا کہ ڈسپنسری کی دیکھ بھال کے لئے ایک کمیٹی قائم کر ے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر، کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ روٹری کلب نے ڈسپنسری کی دیکھ بھال اور سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے مدد کر نے کی پیشکش کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی